مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے ‘گراؤنڈ بیسڈ براڈکاسٹرس کے لیے ‘انضباطی فریم ورک ‘پرمشاورتی پیپر جاری کیا

Posted On: 18 OCT 2024 2:58PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی) نے آج ‘گراؤنڈ بیسڈ براڈکاسٹرس کے لیے‘انضباطی فریم ورک ’ پر مشاورتی پیپر جاری کیا

ایم آئی بی کی طرف سے وقتاً فوقتاً ہندوستان میں سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینلز کے اپ لنکنگ اور ڈاؤن لنکنگ کے لیے جاری کردہ رہنما خطوط، جن میں ٹی وی نشریاتی خدمات کے لیے شرائط و ضوابط شامل ہیں،سیٹلائٹ، ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم آپریٹرز(ڈی پی او ایس) کو اپنے چینل فراہم کرنے کی خاطر براڈکاسٹروں کے لیے سیٹلائٹ وسیلے سے یعنی اپ لنکنگ اور ڈاؤن لنکنگ کے ذریعے ٹیلی ویژن چینلز کو استعمال کرنا لازمی قرار دیتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے فروع  نے براڈکاسٹروں کے لیے  گراؤنڈ بیسڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹیلی ویژن چینلز کو زمینی طور پر ڈی پی اوس فراہم کرنا بھی ممکن بنا دیا ہے۔ روایتی ٹی وی چینلز کی طرح، جو سیٹلائٹ کے ذریعے اپ لنکنگ اور ڈاون لنکنگ ہوتے ہیں، زمینی طور پر منتقل کیے جانے والے چینلز بھی ایک ساتھ متعدد ڈی پی او نیٹ ورکس پر چلائے جاسکتے ہیں اور ڈی پی اوس انہیں تجارتی شرائط پر سبسکرائبرز تک پہنچا سکتے ہیں، لہٰذا گراؤنڈ بیسڈ ٹیکنالوجیز کے استعمال کو قابل بنانے کے لیے ایک انضباطی فریم ورک کی ضرورت ہے۔

ٹرائی نے 19 نومبر 2014 کو پلیٹ فارم خدمات کے انضباطی فریم ورک پر اپنی سفارشات ایم آئی بی کو بھیج دی تھیں، جس میں‘گراؤنڈ بیسڈ براڈکاسٹرس کے لیے انضباطی فریم ورک’ سے متعلق کچھ سفارشات شامل تھیں۔

اس سلسلے میں ایم آئی بی نے22مئی 2024 کے اپنے مراسلہ کے ذریعے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ کہا ہے کہ پلیٹ فارم خدمات کی انضباط کے سلسلے میں سفارشات کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس کے لیے30نومبر  2022 کو مجاز اتھارٹی کی منظوری سے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ ایم آئی بی نے مزید بتایا ہے کہ وزارت میں گراؤنڈ بیسڈ براڈکاسٹرس کے لیے ٹرائی کی سفارشات کی جانچ کے دوران یہ محسوس کیا گیا،لہٰذا اس تناظر میں ٹرائی کی طرف سے سفارشات پیش کی گئی تھیں،اور سال 2014 سے اس معاملے کو نئے سرے سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔مذکورہ مراسلہ کےضمن میں ایم آئی بی نےٹرائی سےٹرائی ایکٹ 1997 کے سیکشن11(1)(اے) کے تحت‘گراؤنڈ بیسڈ براڈکاسٹرس کے لیے انضباطی فریم ورک’ پر پھر سے نظرثانی  کئے جانے اور سفارشات کی درخواست کی تھی۔

اسی مناسبت سے متعلقہ فریقوں سے تبصرے حاصل کرنے کی خاطر‘گراؤنڈ بیسڈ براڈکاسٹرس کے لیے انضباطی فریم ورک’  پر مشاورتی پیپر جاری کیا جا رہا ہے۔ مشاورتی پیپر ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.govپر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ متعلقہ فریقوں سے مشاورتی پیپر  پر تحریری تبصرے 15 نومبر 2024 تک طلب کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں اگر کسی قسم کے جوابی تبصرے ہیں تو انہیں 29 نومبر 2024تک جمع کرایا جاسکتا ہے۔ متعلقہ فریقوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تبصرے اور جوابی تبصرے، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں، ای میل IDadvbcs-2@trai.gov.in اور jtadv-bcs@trai.gov.in پر بھیجیں۔

کسی بھی معلومات کی وضاحت کے سلسلے میں بی ایس اینڈ سی ایس کے مشیر سے دیئے گئے فون نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ٹیلیفون نمبرہے: +91-11-20907774

***************

 

(ش ح۔ش م۔ش ت)

U:1441


(Release ID: 2066075) Visitor Counter : 38


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi