سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ایف نے گجرات کے امرا پور میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے آؤٹ ریچ سرگرمی کا اہتمام کیا

Posted On: 18 OCT 2024 3:09PM by PIB Delhi

نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) - انڈیا، جو کہ حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کا ایک خود مختار ادارہ ہے، نے 17 اکتوبر 2024 کو گاندھی نگر کے امرا پور میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) آؤٹ ریچ سرگرمی کا اہتمام کیا۔ اس آؤٹ ریچ پروگرام میں 14 سے 18 سال کی عمر کے تقریباً 500 طلبہ نے شرکت کی۔

آئی آئی ایس ایف میں ہر سال ملک کی سائنسی کامیابیوں کا جشن منایا جاتا ہے اور تعاون و اختراع کے لئے مواقع فراہم کرائے جاتے ہیں۔ ملک بھر میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) کے 10ویں ایڈیشن کی آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ عوامی اداروں کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔

آئی آئی ایس ایف کا 10 واں ایڈیشن سائنس کی کایاپلٹ کرنے کی طاقت کو دریافت کرنے کے لیے سائنس دانوں، صنعت کے رہنماؤں، طلباء اور عوام کو یکجا کرے گا۔ یہ تقریب ان مباحثوں کو تقویت دے گی جن سے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل ہوگی۔

آؤٹ ریچ پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء کو آئی آئی ایس ایف کی ابتداء، سال 2015 سے اس کے سفر، اس کے راستے میں مختلف کامیابیوں اور آئندہ آئی آئی ایس ایف  2024 کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، این آئی ایف کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اروند سی راناڈے نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ آئی آئی ایس ایف سے متعلق مختلف وسائل جیسے ویب پورٹل (www.iisf2024.inپرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں خبروں کے مضامین تلاش کریں اور این آئی ایف کے ذریعے منعقد کئے جانے والے مختلف پروگراموں سے واقفیت حاصل کریں۔

انہوں نے آئی آئی ایس ایف 2024 کے مشن کے بارے میں مزید وضاحت کی کہ اس کا مقصد جدید انفرا اسٹرکچر اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں ایک خوشحال بھارت، تمام خطوں کے تمام شہریوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں تک پہنچنے کے مواقع فراہم کرنا، ہندوستان کو سائنس اور ٹکنالوجی سے چلنے والے عالمی مینوفیکچرنگ مرکز میں تبدیل کرنے کے خیال اور بنیادی دلیل پر غور کرنا بھی ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے سوالات کے جواب حاصل کرنے اور اسٹوڈنٹ سائنس ولیج جیسے پروگراموں میں شرکت کی سہولت کے لیے این آئی ایف تک پہنچیں اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ پیغام کو پھیلانے میں مدد کریں۔

حکومت گجرات کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ (ڈی ایس ٹی) کے  گجرات بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر (جی بی آر سی) کی جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مادھوی جوشی نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ آئندہ آئی آئی ایس ایف میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر وِبھا (وی آئی بی ایچ اے) کےپرانت سکریٹری  جناب جگنیش بوری ساگر اور گرام بھارتی سنستھا کے ڈائریکٹر - ٹرسٹی جناب امرت بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر این آئی ایف کے جدید اختراعات کی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011L9E.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00295BQ.jpg

******

ش ح۔ا گ ۔ م ر

U-NO.1440



(Release ID: 2066070) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Manipuri , Hindi , Tamil