وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آئی پی اے ایم سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور  زیرالتوا معاملات کو کم کرنے کے لیے 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک 'خصوصی مہم 4.0' چلا رہا ہے

Posted On: 18 OCT 2024 1:12PM by PIB Delhi

سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کا محکمہ (ڈی آئی پی اے ایم) سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لیے 2سے 31 اکتوبر 2024 تک ’خصوصی مہم 4.0‘ چلا رہا ہے۔

وی آئی پی ریفرنسز اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے محکمہ کی جانب سے جن اہداف کی نشاندہی کی گئی تھی، وہ مکمل طور پر حاصل کر لیے گئے ہیں اور زیر التوا معاملات کو صفر تک پہنچا دیا گیا ہے۔ جائزہ لینے کے لیے شناخت کی گئی 274  حقیقی  فائلوں میں سے، 62 فائلوں کا اب تک جائزہ لیا جا چکا ہے اور انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔ باقی فائلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، نا قابل استعمال /  ناقابل  خدمت اشیاء کو ٹھکانے لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ڈی آئی پی اے ایم  کے پاس کوئی منسلک یا ماتحت افسر یا خود مختار ادارہ نہیں ہے۔

************

U.No:1436

ش ح۔اک۔ق ر



(Release ID: 2066044) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil