وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت جاری سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا


خصوصی مہم کے ساتھ ہم سب  وزیر اعظم مودی کے کلین انڈیا کے وژن کے ساتھ وابستہ ہیں:جناب پرتاپ راؤ جادھو

Posted On: 17 OCT 2024 6:04PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے جاری سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزارت آیوش کے افسران کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں خصوصی مہم 4.0 کے اقدامات کے ہموار نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ جائزہ کے دوران، مرکزی آیوش وزیر نے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے موثر عمل آوری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "خصوصی مہم 4.0 کے ساتھ، ہم سب وزیر اعظم مودی کے سوچھ بھارت کے وژن سے  وابستہ ہیں۔ خصوصی مہم کا مقصد سرکاری احاطے میں صفائی، کارکردگی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ آیوش وزارت کے تحت تمام ادارے اس مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ میں ہر شخص  کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اپنے کام کی جگہوں کو بہتر بنانے اور معاشرے کو ایک مثبت پیغام بھیجنے کے لیے اپنی اپنی صلاحیتوں میں مہم کی کامیابی میں اپنا رول ادا کریں۔

آیوش کی وزارت نے صفائی اور کام کے ماحول کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خصوصی مہم 4.0 کی کامیابیوں کے ساتھ اہم پیش رفت کی ہے۔ اس ملک گیر مہم کی تیاری میں آیوش کی وزارت نے مختلف زیر التواء کاموں کی نشاندہی کی۔ 2 اکتوبر 2024 کو شروع ہونے والی خصوصی مہم 4.0 کے تحت آیوش کی وزارت آپریشنل کارکردگی اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے واضح اور نشان زد اہداف کو حاصل کرنے کے لیے وقف ہے۔ یہ مہم کلیدی شعبوں جیسے کہ صفائی، آمدنی پیدا کرنے اور انتظامی اصلاحات پر مرکوز ہے۔

خصوصی مہم 4.0 کے تحت اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، وزارت آیوش نے آپریشنل کارکردگی اور کام کی جگہ کو ترقی دینے میں نمایاں پیش رفت دکھاتے ہوئے 41 نشان زد مقامات پر صفائی کی سرگرمیاں مکمل کیں، جس سے عملے کے لیے زیادہ منظم اور صحت مندانہ کام کے ماحول میں تعاون کیا گیا۔ وزارت نے بھی 51,876 روپے آمدنی حاصل کرکے ایک فعال کردار کا مظاہرہ کیا۔ 932 پرانی فائلوں کو ختم کرنے کے ساتھ، انتظامی کارکردگی ایک کلیدی توجہ تھی۔ وزارت نے کل 1,390 مربع فٹ دفتر کی جگہ بھی خالی کی۔ اس کمی نے نہ صرف جسمانی کام کی جگہ کو بہتر بنایا بلکہ انتظامی کاموں کو بھی ہموار کیا۔ وزارت نے سرکاری حوالوں اور شکایات کو دور کرنے میں بھی اہم پیش رفت کی ہے۔ اس نے ممبران پارلیمنٹ کے 10 حوالوں کا کامیابی سے جواب دیا، پارلیمانی یقین دہانی پر کام کیا، اور 66 عوامی شکایات کو حل کیا۔ اس کے علاوہ، اس نے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے 2 نشاندہی کا بھی ازالہ  کیا، جس میں جوابدہی اور احتساب کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا گیا۔ مزید برآں، وزارت نے آپریشنل پیچیدگیوں کو کم کرنے کے لیے قواعد کے ایک سیٹ کو آسان بنایا، جو اصلاحات اور انتظامی کارکردگی کے لیے اس کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ خصوصی مہم 4.0 کے تحت یہ کامیابیاں وزارت آیوش کی عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بناتے ہوئے ایک صاف ستھرا، زیادہ پیداواری کام کی جگہ کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہیں۔

غیر ضروری فائلوں کو ہٹاکرکے اور دفتر میں مزید جگہ بنا کر، وزارت ہر فرد کے لیے اپنے کام کو آسان بنا رہی ہے۔ اس مہم میں صفائی پر بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر ایک کے پاس صحت مند اور آرام دہ کام کی جگہ ہو۔ وزارت اپنے کام کی جگہوں کو جدید بنانے اور چیزوں کو سب کے لیے بہتر بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔

************

ش ح۔ع و۔ ج ا

 (U: 1426) 



(Release ID: 2066001) Visitor Counter : 5


Read this release in: English , Hindi , Tamil