ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حقیقی مسافروں کو فروغ دینے اور سفر نہ كرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کرنے کے لیے، ہندوستانی ریلوے نے یكم نومبر 2024 سے  ایڈوانس ریزرویشن کی مدت کو موجودہ120 دنوں سے گھٹا کر 60 دن کر دیا ہے۔


ریل کے حقیقی سفر کو بہتر  طور پر سامنے لانے سے  اس طرح ریلوے کو مزید خصوصی ٹرینوں کی پیشگی منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے گی

Posted On: 17 OCT 2024 6:25PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے یكم نومبر 2024 سے ایڈوانس ریزرویشن کی مدت کو موجودہ 120 دنوں سے گھٹا کر 60 دن کر دیا ہے۔ اس میں سفر کی تاریخ شامل نہیں۔ ریلوے کی وزارت نے حقیقی مسافروں کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی مسافروں کی ٹرین بکنگ کے لیے ایڈوانس ریزرویشن پیریڈ (اے آر پی) میں اس تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے ریلوے بورڈ کو ہندوستان میں ریل  سےسفر کی حقیقی مانگ  کو بہتر طور پر سامنے لانے میں مدد ملے گی۔ دیکھا جا رہا تھا کہ 61 سے 120 دن کی مدت کے لیے کیے گئے تقریباً 21 فیصد ریزرویشن منسوخ  كیے جا رہے ہیں۔ مزید یہ کہ 5 فیصد مسافر نہ تو اپنے ٹکٹ منسوخ کر تے تھے اور نہ ہی سفر شروع کر تے تھے۔ عدم مسافرت كا یہ رجحان بھی اس فیصلے کے پیچھے عوامل میں سے ایک تھا جس سے ہندوستانی ریلوے کو نہایت بھیڑ  والے موسم میں خصوصی ٹرینوں کی بہتر منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔

اس فیصلے کا مقصد حقیقی مسافروں کے لیے ٹکٹوں کی دستیابی کو بہتر بنانا اور منسوخی اور عدم مسافرت کے واقعات کو کم کرنا ہے جس کے نتیجے میں ریزروڈ برتھوں کا نقصان ہوتا ہے۔ ریزرویشن کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور مسافروں کے سفر کی غیر یقینی صورتحال کی بنیاد پر، ہندوستانی ریلوے اپنی اے آر پی پالیسی کو بدلتا رہتا ہے۔ دن کے وقت کی کچھ ایکسپریس ٹرینیں جیسے تاج ایکسپریس اور گومتی ایکسپریس پیشگی ریزرویشن کے لیے کم وقت کی حد ہی  ركھیں گی۔غیر ملکی سیاحوں کے لیے 365 دن کی اے آر پی کی حد بدستور برقرار ہے۔ 31 اکتوبر 2024 سے پہلے 120 دن کی اے آر پی کے تحت کی گئی تمام موجودہ بکنگ بدستور رہیں گی۔ 60 دنوں کے نئے اے آر پی سے قبل کی گئی ریزرویشنز اب بھی منسوخ كیے جا سكیں گے۔

مختصر اے آر پی کے ساتھ مسافروں کو اب ایک بار پھر اپنے سفری منصوبوں میں بہتر وضاحت ملے گی، جس سے منسوخی کی موجودہ شرح 21 فیصد کم ہو جائے گی۔ پیشگی ریزرویشن کی مدت کے اس اہم پالیسی ساز فیصلے پر آخری بار یكم جنوری 2015 میں نظرثانی کی گئی تھی اورا سے 60 دن سے بڑھا کر 120 دن کر دیا گیا تھا۔ دور دراز  كے علاقوں میں 1/9/1995 سے 31/1/1998 کے دوران یہ مدت 30 دن تک کم تھی۔

نئی پالیسی کا مقصد ٹکٹوں کی منسوخی کے بغیر مسافروں کے سفر نہ كرنے کے مسئلے سے نمٹنا ہے، جو اکثر نقالی اور دھوکہ دہی کا باعث بنتا ہے۔ ہندوستانی ریلوے تمام مسافروں كو اس تبدیلی سے آگاہ کرنے کی اپیل کرتا ہے اور احسن سفری منصوبہ بندی کو یقینی بنانے کے لیے نظر ثانی شدہ اے آر پی کے اندر جلد بکنگ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ 60 دن کی بکنگ ونڈو ممکنہ طور پر ٹکٹ کو چھپا كر ركھنے کے مواقع کو کم کرنے میں مدد کرے گی جس سے حقیقی مسافروں کے لیے مزید ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

*****

U.No:1417

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2065904) Visitor Counter : 85