وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے تنخواہ دار ملازمین اور والدین کے ہاتھوں میں کم عمر بچوں کی ٹی سی ایس کریڈٹ کے دعوے کا اہل بنانے کے لیے جمع شدہ ٹی سی ایس اور کٹوتی شدہ ٹی ڈی ایس کے لیے کریڈٹ کی دعوے میں آسانی کی غرض سے انکم ٹیکس کے قواعد میں ترمیمات کو نوٹیفائی کیاہے
Posted On:
17 OCT 2024 2:55PM by PIB Delhi
مرکزی بورڈ برائے براہ راست ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے تنخواہ دار ملازمین کے لیے ٹی سی ایس جمع کرنے / ٹی ڈی ایس کی کٹوتی کا کریڈٹ حاصل کرنے میں آسانی کے لیے انکم ٹیکس قوانین میں ترامیم کا اعلان کیا ہے اور والدین کے ذریعے کم عمر بچوں کے ٹی سی ایس کریڈٹ کا دعویٰ کرنے کی اجازت دی ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 ('ایکٹ') کے سیکشن 192 کے ذیلی سیکشن (بی 2) میں 15 ویں فنانس (نمبر 2) ایکٹ، (ایف اے 2024) (نمبر 2)) کے ذریعے ترمیم کی گئی تاکہ تنخواہ دار ملازمین کے معاملے میں ٹیکس کی کٹوتی کرنے کے مقصد کے لیے باب XVII-بی یا باب XVII-بی بی کے تحت کسی بھی ٹیکس کی کٹوتی یا جمع کرنے کو شامل کیا جا سکے۔
سی بی ڈی ٹی نوٹیفکیشن نمبر 112/2024 مورخہ 15.10.2024 کے ذریعے، انکم ٹیکس قوانین، 1962 ('قوانین') میں ترمیم کی گئی ہے، جس میں ایک مخصوص بیان کی شکل نمبربی اے اے 12 متعارف کروائی گئی ہے جو ایکٹ کے سیکشن 192 کے ذیلی سیکشن (بی 2) کے تحت درکار ہے۔ ملازمین کو یہ تفصیلات اپنے آجر کو فراہم کرنی ہوں گی، جو کہ سیکشن 192 کے ذیلی سیکشن (1) کے تحت ادائیگیاں کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ آجر اس کے بعد فراہم کردہ تفصیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہ پر ٹی ڈی ایس کی کٹوتی کرے گا۔
مزید برآں، ایکٹ کے سیکشن سی206 کے ذیلی سیکشن (4) میں اےف اے (نمبر 2) کے ذریعے ترمیم کی گئی تاکہ ٹی سی ایس کا کریڈٹ کسی ایسے شخص کو دیا جا سکے جو کہ جمع کنندہ نہیں ہے،جیسے کہ کم عمر جمع کنندہ کے معاملے میں ایک والدین،جب کہ کم عمر کا آمدنی والدین کی آمدنی کے ساتھ ملائی جاتی ہے۔ اسی طرح، سی بی ڈی ٹی نوٹیفکیشن نمبر 114/2024 مورخہ 16.10.2024 کے ذریعے قوانین کے رول آئی ۔37 میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ کسی شخص کو، جس کے ہاتھوں میں جمع کنندہ کی آمدنی قابل تشخیص ہے، ٹیکس جمع کرنے کا کریڈٹ دیا جا سکے۔
مذکورہ نوٹیفکیشن www.incometaxindia.gov.in پر دستیاب ہیں۔
****
UR-1401
(ش ح۔ اس ک )
(Release ID: 2065834)
Visitor Counter : 47