زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
کسانوں اور کسان تنظیموں کے ساتھ جاری بات چیت کے تحت مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کی کسانوں اور کسان تنظیموں کے ساتھ ملاقات
کسانوں کے ساتھ کھیتی سے متعلق بہت سے مسائل پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے کئی تعمیری مشورے دیے: جناب شیوراج سنگھ چوہان
کسانوں نے ایک، دو یا ڈھائی ایکڑ زمین رکھنے والے منافع بخش کاشتکاری کے لیے ماڈل زرعی کھیتی کے طریقوں کے لیے ٹریننگ پر زور دیا:مرکزی وزیر زراعت
کسانوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، متعلقہ مسائل ریاستوں کو ارسال کئے جائیں گے اور محکمہ مرکزی حکومت کے مسائل پر کارروائی کریں گے: جناب چوہان
کسانوں کے ساتھ بات چیت انتہائی مفید، بات چیت کے ذریعے ہم بنیادی مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کر رہے ہیں اور سرکاری اسکیمیں بھی کسانوں تک پہنچ رہی ہیں: مرکزی وزیرجناب چوہان
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ سینی کو ان کے کسان دوست فیصلے کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات: جناب چوہان
Posted On:
17 OCT 2024 3:54PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی میں کسانوں، کسان تنظیموں اور ان کے اراکین اور مختلف ریاستوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ جناب چوہان نے کہا کہ کاشتکاری سے متعلق کئی مسائل پر کسانوں کے ساتھ سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کی گئی تمام کوششوں کے ساتھ ساتھ ربیع کی فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافے کے کل کابینہ کے فیصلے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ کسان تنظیموں نے کئی اہم موضوعات پر بات چیت کی اور کئی تعمیری تجاویز دیں۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ ماڈل ایگریکلچر فارمنگ بنائی جائے جس میں یہ معلومات دی جائیں کہ ایک، دو یا ڈھائی ایکڑ اراضی والے کسان کو کس طرح کاشتکاری کرنی چاہیے اور اس میں منافع بخش کاشتکاری کیسے کی جا سکتی ہے۔ کسانوں نے ایک ایکڑ کھیتوں میں منافع بخش کاشتکاری کرنے کی مثالیں بھی دیں۔ کسانوں نے پانی کی فراہمی، کھاد کے استعمال، زمین کو صحت مند بنانے، قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات، شوگر ملوں کا بند ہونا اور آوارہ جانوروں کے مسائل وغیرہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ کسانوں نے جوار/ شری انا کو فروغ دینے کے بارے میں تجاویز بھی دیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ کسانوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے اور ان کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ریاستی حکومت سے متعلق امور ریاستوں کو بھیجے جائیں گے اور محکمے مرکزی حکومت کے مضامین پر کارروائی کریں گے۔ کسانوں کے ساتھ بات چیت بہت مفید ہے اور اس بات چیت کے ذریعے ہم کسانوں سے براہ راست بنیادی مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں تک سرکاری اسکیمیں بھی پہنچائی جا رہی ہیں۔
مرکزی وزیر جناب چوہان نے اعلان کردہ ایم ایس پی پر تمام 23 فصلوں کی خریداری کا فیصلہ کرنے کے لیے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ سینی کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی اور ان کے کسان دوست فیصلےکی تعریف کی۔
***************
(ش ح۔ع و۔ ع ر)
U:1405
(Release ID: 2065832)
Visitor Counter : 49