وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری کے محکمہ نے خصوصی مہم 4.0 کے حصے کے طور پر سرگرمیاں انجام دیں


صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کو بروقت نمٹانے پر کوششیں مرکوز

Posted On: 16 OCT 2024 7:09PM by PIB Delhi

 ماہی پروری، مویشی  اور دودھ کی پیداوار کی وزارت کے تحت محکمہ ماہی پروری ڈی اے آر پی جی،حکومت ہند کی طرف سے  صفائی، کارکردگی اور عوامی شکایات اور زیر التواء حوالہ جات کے بروقت نمٹانے کےلئے شروع کی گئی خصوصی مہم 4.0 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔  مہم جو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک منعقد کی جا رہی ہے، کلیدی شعبوں جیسے کہ صفائی کی مہم، دفتری جگہ کا انتظام اور وی آئی پی حوالوں کی تیز تر حل پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر، نئی دہلی میں کرشی بھون اور چندرلوک بلڈنگ میں واقع تمام فیلڈ دفاتر اور محکمہ ماہی پروری کےدفترمیں صفائی کی سخت مہم چلائی جا رہی ہے۔ یہ اقدامات کام کی جگہوں کا انتظام  کرنے، حفظان صحت کے حالات کو یقینی بنانے اور کام کا نتیجہ خیز ماحول بنانے پر مرکوز ہیں۔ صفائی مہم میں فرسودہ فائلوں، غیر استعمال شدہ فرنیچر، اور الیکٹرانک فضلہ کو ہٹانا شامل ہے، جو دفتر کی جگہ کے بہتر استعمال میں معاون ہے۔ ریکارڈ تعداد میں 2447 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور ان میں سے 1383 کو ختم کر دیا گیا۔ تقریباً 250 فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 58 فائلوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ شناخت شدہ سکریپ مواد کو ٹھکانے لگانے کے لیے محکمہ کی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

محکمہ ماہی پروری سے متعلق تمام زیر التواء عوامی شکایات کے حل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ محکمہ وی آئی پی حوالہ جات اور زیر التواء پارلیمانی یقین دہانیوں کو نمٹانے میں بھی تیزی لا رہا ہے۔ جوائنٹ سکریٹری جناب ساگر مہرا  اور  جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتو پرسادمہم کے مقاصد کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ جائزوں اور فالو اپ کے ساتھ مہم کی پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

خصوصی مہم 4.0 کے اہداف کو مزید فروغ دینے کے لیے، محکمہ اپنے عملے کے لیے اندرونی بیداری کے پروگرام چلا رہا ہے۔ تمام ملازمین کی فعال شرکت کے ساتھ، اس کا مقصد 31 اکتوبر 2024 تک مہم کے مقصد کو کامیابی سے حاصل کرنا ہے۔

 

****

(ش ح۔اص)

UR No.1372

 



(Release ID: 2065569) Visitor Counter : 10


Read this release in: English