زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی تحقیق اور تعلیم کے  شعبہ ،  انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ نے خصوصی مہم 4.0 کے لیے وسط مہم پیش رفت جاری کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2024 5:32PM by PIB Delhi

زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمہ ،  زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل نے سوچھتا  سے متعلق خصوصی مہم 4.0 کے لیے جوش و خروش کے ساتھ اقدامات کئے ہیں۔ زیر التواء وی آئی پی ریفرنسز، عوامی شکایات، فزیکل اور الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لینے اور ان کو ختم کرنے، سوچھتا بیداری پیدا کرنے کے لیے آؤٹ ڈور مہم چلانے سے متعلق مہم کے اہداف یکم اکتوبر 2024 تک مقرر کیے گئے تھے۔ محکمے نے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کی طرف زبردست پیش رفت کی ہے۔ فزیکل اور الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ اور نمٹانے کا کام تیز رفتاری سے کیا جا رہا ہے اور اہداف کو جلد ہی پورا کر لیا جائے گا۔ محکمہ کے پاس وی آئی پی حوالہ جات  اور عوامی شکایات کے ازالے کے معاملات  بہت کم  زیر التواء ہیں۔ محکمہ کے تمام اداروں کی طرف سے بہترین طرز عمل کو باقاعدگی سے اپنایا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ سوچھتا پروگرام کے ذریعے کافی جگہیں خالی کی جا رہی ہیں اورکباڑ فروخت کرکے آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ صفائی کے لیے نشاندہی کی گئی جگہوں کی تصویریں صفائی کے بعد وسیع طور پر  بہتری کو ظاہر کرتی ہیں۔آئی سی اے آر اور ڈی اے آر ای  اداروں کی طرف سے اندر اور باہر صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے بڑی کوششیں کی گئی ہیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ش ا


(ریلیز آئی ڈی: 2065492) وزیٹر کاؤنٹر : 52
یہ ریلیز پڑھیں: Tamil , English , हिन्दी