کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای سی ایل چار امرت فارمیسی کھولنے والی پہلی کول کمپنی بن گئی

Posted On: 16 OCT 2024 5:00PM by PIB Delhi

سستی اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کی طرف ایک اہم اقدام میں، ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل)، چھتیس گڑھ میں قائم کول انڈیا کے ذیلی ادارے نے ملک کی 216 ویں امرت (سستی ادویات اور علاج کے لئے بھروسے مند  اعضاء کی پیوند کاری) فارمیسی کا افتتاح کیا۔ ایس ای سی ایل کی اندرا وہار کالونی، بلاس پور میں ہیلتھ سینٹر میں واقع، یہ نئی سہولت ایس ای سی ایل  کو چار امرت فارمیسی چلانے والی پہلی کوئلہ کمپنی بنا دیا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T3IU.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NOZ2.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003K10U.png

امرت فارمیسیاں، 2015 میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے شروع کی گئی ایک اہم پہل کا حصہ ہے،جو  انتہائی رعایتی نرخوں پر جینرک  اور زندگی بچانے والی برانڈڈ ادویات، اعضاء کی پیوند کاری اور جراحی میں استعمال ہونے والے آلات  وادویات  وسیع پیمانے پرفراہم کرتی ہے۔ ایس ای سی ایل کے اس اقدام سے اندرونی مریضوں اور بیرونی مریضوں دونوں کو فائدہ پہنچے گا، جس میں ایس ای سی ایل کے ملازمین، عام  لوگ اور خاص طور پر کول بیلٹ کے اندر قبائلی اور دیہی علاقوں کے لوگ شامل ہیں۔ ان فارمیسیوں کی توسیع سے  زیادہ تر  کم خدمات  انجام دی  جانے والے  علاقوں  میں کمیونٹیز کے لیے سستی ادویات تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایس ای سی ایل کے سی ایم ڈی ڈاکٹر پریم ساگر مشرا نے جامع ترقی کے لیے کمپنی کے عزم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "ہماری چوتھی امرت فارمیسی کے افتتاح کے ساتھ، ہمیں نہ صرف اپنے ملازمین کے لیے بلکہ بڑے پیمانے پر کمیونٹی کے لیے، خاص طور پر کوئلے کی پٹی کے قبائلی اور دیہی علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے پر فخر ہے۔  یہ اقدام شمولیت کو فروغ دینے کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے، جو اس سال کی خصوصی مہم 4.0 کے کلیدی توجہ دیئے جانے والے  علاقوں  میں سے ایک ہے۔

فارمیسی کو خصوصی مہم 4.0 کے تحت بہترین طریقوں کی ایک مثال کے طور پر ابھرتے ہوئے صحت کے مرکز کے پاس  صفائی اور خالی جگہ  کو استعمال میں لاکر بنایا گیا ہے۔

یہ فارمیسی، ضلع کوربا (سی جی) ، کے گیورا، شہڈول ضلع  (ایم پی) میں سوہاگپور،  اور منیندر گڑھ - چیریمیری -  بھرت پور ضلع (سی جی) میں چیریمیری کے آپریشنل علاقوں میں مرکزی اسپتالوں میں واقع تین دیگر فارمیسیوں  کے ساتھ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ وسیع پیمانے پر عام اور نازک حالات جیسے کینسر اور قلبی امراض کے لیے دوائیں ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں۔

ان فارمیسیوں کے ذریعے اپنے ملازمین کو براہ راست ادویات کی پیشکش کرتے ہوئے،  ایس ای سی ایل  طبی وسائل کے معقول استعمال میں بھی  اپنا تعاون دے رہا ہے، جس سے مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے طبی اخراجات کی قیمت کو کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

 

************

 

U.No:1343

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2065469) Visitor Counter : 39


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil