صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

سائنسی اور تکنیکی مرکز، شہید عہدالدین عبدالحفیظ یونیورسٹی نے صدر جمہوریہ ہند کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی

Posted On: 15 OCT 2024 7:54PM by PIB Delhi

سائنسی اور تکنیکی مرکز، الجزائر کی شہید عہدالدین عبدالحفیظ یونیورسٹی نے آج (15 اکتوبر 2024) سیدی عبد اللہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی۔ صدر دروپدی مرمو کو بھارت کے تمام تر سماجی گروپوں کے لیے سائنس اور علم کی ان کی وکالت کے اعتراف میں پولیٹیکل سائنس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic151020241SK5_71117F3G.JPG

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ یہ ایک فرد کے طور پر ان سے زیادہ ہندوستان کے لیےاعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اس اعزاز پر سائنسی اور تکنیکی مرکز کا شکریہ ادا کیا۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ تعلیم نہ صرف انفرادی اختیار دہی بلکہ قومی ترقی کا ذریعہ بھی ہے۔ طالب علموں کو روشن خیال شہریوں کے طور پر تیار کرنے اور بھارت کو 'علمی معیشت' بنانے کے مقصد کے ساتھ، حکومت ہند نے تعلیم کے شعبے میں کئی اصلاحات کی ہیں۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا ہدف ہر سطح پر تعلیمی نظام کو تبدیل کرنا ہے۔ یہ پالیسی غیر ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کی راہیں بھی کھولتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic151020242SK5_7094EL1M.JPG

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت مغربی اداروں کی لاگت کے ایک چھوٹے حصے پر معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے اور افریقی طلباء کو کئی اسکالرشپ اور فیلو شپس بھی پیش کرتا ہے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں، سرکاری محکموں اور الجزائر کے نوجوانوں کو حکومت ہند کے مختلف اقدامات سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور الجزائر کے تعلقات اپنی صلاحیت تک پہنچنے سے بہت دور ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت اور الجزائر کے نوجوان اسے حاصل کر لیں گے اور وہ بالآخر ہمارے مضبوط عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے پل ثابت ہوں گے۔

آئندہ روز، صدر جمہوریہ  موریتانیہ کے لیے روانہ ہوں گی۔

صدر جمہوریہ ہند کی تقریر  ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں-

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No: 1304



(Release ID: 2065140) Visitor Counter : 18