وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مالابار 2024 کا سمندری مرحلہ

Posted On: 15 OCT 2024 5:09PM by PIB Delhi

مشق مالابار 2024 کا سمندری مرحلہ 14 اکتوبر 24 کو وشاکھاپٹنم کے ساحل پر شروع ہوا۔

آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے بحریہ کے جنگی جہاز، انٹیگرل ہیلی کاپٹر اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بحری گشتی طیارے اب خلیج بنگال میں ایک دوسرے کے ساتھ مشق کر رہے ہیں، جو اعلیٰ سطح کے تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس مرحلے کے ایک حصے کے طور پر، حصہ لینے والی بحری افواج سطح، ذیلی سطح اور فضائی جنگ کے میدانوں کا احاطہ کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر بحری جنگی کارروائیوں میں حصہ لیں گی۔ یہ جدید اور پیچیدہ مشقیں باہمی مفاہمت اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں، جس کا مقصد سمندر میں مشترکہ ٹاسک فورس کے طور پر بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنا ہے۔ ذیلی سطحی جنگی مشقوں میں، ہندوستانی بحریہ کی آبدوزیں حصہ لیں گی اور اس مرحلے میں حصہ لینے والے ممالک کی خصوصی افواج کی مشترکہ مشقیں بھی پیش کی جائیں گی۔

یہ سمندری مرحلہ حصہ لینے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا اور ہند - بحرالکاہل میں علاقائی سلامتی اور استحکام کو بڑھانے میں تعاون کرے گا۔ سمندری مرحلہ  18 اکتوبر 2024 کو ملابار 2024 کی اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)QQWL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)ZAJ7.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)7U5T.png

************

U.No:1272

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2065046) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu