وزارات ثقافت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ابھیدھما دیوس اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریبات میں شرکت کریں گے
Posted On:
15 OCT 2024 4:37PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی طرف سے پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر حالیہ اعلان کا جشن مناتے ہوئے ، بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) وزارت ثقافت کے ساتھ مل کر بین الاقوامی ابھیدھما دیوس منانے کے لیے تیار ہے۔ یہ پروگرام وگیان بھون (مین پلینری ہال) میں 17 اکتوبر 2024 کو منعقد ہوگا، جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم ابھیدھما دیوس کی اہمیت، پالی زبان کی اہمیت اور بدھ دھم کے بھرپور ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے حکومت کی جاری کوششوں کے بارے میں اپنی بصیرتوں کا اشتراک کریں گے۔ ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ایک خصوصی خطاب کریں گے۔ اس تقریب میں پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو بھی موجود رہیں گے۔
پالی کو ایک کلاسیکی زبان کے طور پر، چار دیگر زبانوں کے ساتھ تسلیم کرنا، اس سال کے ابھیدھما دیوس کی تقریبات کی اہمیت کو بڑھاتا ہے کیونکہ ابھیدھما کے بارے میں بدھ کی تعلیمات اصل میں پالی زبان میں دستیاب ہیں۔
ابھیدھما دیواس تینتیس الہی مخلوقات (تاوتیمسا- دیوالوکا) کے آسمانی دائرے سے سنکاسیہ تک بھگوان بدھ کے نزول کی یاد مناتی ہے، جسے آج کل فرخ آباد ضلع، اتر پردیش میں سنکیسا بسنت پور کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس مقام کی اہمیت اسوکن ہاتھی ستون کی موجودگی سے واضح ہوتی ہے، جو اس تاریخی واقعہ کا ایک لازوال نشان ہے۔ پالی متون کے مطابق، مہاتما بدھ نے سب سے پہلے تاوتیمسا آسمان کے دیوتاؤں کو ابھیدھما کی تبلیغ کی تھی، جن کی سربراہ ان کی ماں تھیں۔ دوبارہ زمین پر واپس آنے کے بعد، انہوں نے اپنے شاگرد سری پُتّا کو پیغام پہنچایا تھا۔ یہ مبارک دن (پہلے) برساتی اعتکاف اور پاورانہ تہوار کے اختتام کے ساتھ پڑتا ہے۔
اس تقریب میں ہندوستان کی کلاسیکی زبان کے طور پر پالی کی اہمیت پر ایک خصوصی گفتگو ہوگی اور قابل احترام بھکشوؤں کے ذریعہ دھم سگانی مٹیکا پتھ (پالی میں منتروں کا جاپ) ہوگا۔
تکنیکی شیشن کے حصے کے طور پر اروناچل پردیش کے مہابودھی میتری مہامنڈل کے چیئرمین قابل صد احترام پنیا رکھیتا کی طرف سے دھم کی تعلیمات پیش کی جائیں گی۔ دن کے دوران دو تعلیمی اجلاسوں میں ممتاز اسکالرز شامل ہوں گے، جو 21ویں صدی میں ابھیدھما کی اہمیت‘ اور ’پالی زبان کی ابتدا اور عصر حاضر میں اس کا کردار‘ کے موضوعات پر بصیرت انگیز مقالے پیش کریں گے۔
بین الاقوامی ابھیدھما دیوس میں تقریباً 1000 مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ 10 سے زائد ممالک کے سفیر اور ہائی کمشنرز اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ پورے ہندوستان میں مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے بدھ دھم کے نوجوان ماہرین کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ 14 ممالک کے مشہور ماہرین تعلیم اور بھکشوبھی اس تقریب میں شرکت کریں گے، جو ان تعلیمات میں نوجوان نسلوں کے بڑھتے رجحانات پر زور دیں گے۔
************
U.No:1283
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2065018)
Visitor Counter : 35