وزارت دفاع
ڈی جی پرا میش سوامانی نے بھارتی کوسٹ گارڈ کے 26ویں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
15 OCT 2024 11:13AM by PIB Delhi
ڈی جی پرامیش سومانی نے بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے 26ویں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لا۔ فلیگ آفیسر نے ساڑھے تین دہائی سے زیادہ عرصے پر محیط اپنے شاندار کیرئیر کے دوران ساحلی اور تیز رفتار تقرریوں میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
ڈی جی پرامیش سوامانی نیویگیشن اور ڈائریکشن میں مہارت رکھتے ہیں اور ان کی سمندری کمان میں آئی سی جی کے تمام بڑے جہاز شامل ہیں جن میں ایڈوانسڈ آف شور پیٹرول ویسل ’سمار‘ اور آف شور پیٹرول ویسل ’وشوست‘ شامل ہیں۔ فلیگ آفیسر کوسٹ گارڈ ریجن (مشرق)، کوسٹ گارڈ ریجن (مغرب)، کوسٹ گارڈ کمانڈر ایسٹرن سی بورڈ کے سربراہ تھے۔ وہ نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی اور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن کے سابق طالب علم ہیں۔
ڈی جی پرامیش سوامانی کو ستمبر 2022 میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی میں تعینات کیا گیا تھا۔ انہیں اگست 2024 میں ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ کا اضافی چارج دیا گیا۔
اس مدت کے دوران کئی اہم کارروائیاں اور مشقیں انجام دی گئیں جس کے تحت میں کروڑوں روپے مالیت کا منشیات/نشیلی اشیاء اور سونا ضبط کیا گیا، شدید سمندری طوفان کے دوران (میرینرز) جہاز پر سوار عملے کے افراد کو باحفاظت نکالا گیا ، غیر ملکی کوسٹ گارڈز کے ساتھ مشترکہ مشقیں کی گئیں اور غیر قانونی شکار کے خلاف کارروائیاں انجام دی گئیں اور سمندری طوفانوں/قدرتی آفات اور ساحلی حفاظتی مشقوں کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کی گئی ۔
فلیگ آفیسر کو ان کی شاندار خدمات کے لیے 2014 میں تٹ رکشک(ساحلی محافظ) میڈل اور 2019 میں صدر کے تٹ رکشک میڈل سے نوازا گیا تھا۔ انہیں 2012 میں ڈی جی کوسٹ گارڈ کی کمنڈیشن اور 2009 میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (مشرق) کے کمنڈیشن سے بھی نوازا گیا۔
********
ش ح۔ ش م ۔خ م
UNO-1262
(Release ID: 2064938)
Visitor Counter : 41