امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یقینی بنائیں کہ ہندوستان کے ہر شہری کو محفوظ، قابل بھروسہ اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات تک رسائی حاصل ہو: جناب پرہلاد جوشی


معیارات کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانا، صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے ضروری ہے: جناب  جوشی

متحدہ  معیار کے فریم ورک کی سمت کام کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان، ہم آہنگی اور مطابقت کو یقینی بنانے کے لیے ایک ملک،  ایک معیار: جناب  جوشی

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے عالمی معیارات کا دن منایا

Posted On: 14 OCT 2024 3:17PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج نئی دہلی میں عالمی معیار کے دن کے موقع پر اپنے کلیدی خطاب کے دوران کہا کہ بیورو برائے  ہندوستانی معیارات (بی آئی ایس) کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہندوستان کے ہر شہری کی محفوظ، قابل اعتماد اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات تک رسائی ہو۔  انہوں نے کہا کہ صارفین کی فلاح و بہبود کا انحصار معیاری مصنوعات تک رسائی پر ہے، جبکہ صنعت کی ترقی اور منافع کا براہ راست تعلق ان اعلیٰ معیار کی اشیاء کی مانگ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک جامع نقطہ نظر ہے، جو صارفین اور پروڈیوسروں کے باہمی انحصار کو تسلیم کرتا ہے اور مضبوط معیاری ماحولیاتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WPFL.jpg

جناب  جوشی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ملک کو اس کے بہترین معیار کے لیے پہچانے جانے اور ہندوستان کے لیے خود کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی کوشش کرنے کے وژن پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس کو معیار پر توجہ دینی چاہئے، کیونکہ ہندوستان کی معیشت عالمی تجارت میں اپنے تعاون کے ساتھ تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی آئی ایس کا معاشی ترقی کو تقویت دینے، 'میڈ ان انڈیا' لیبل کو بڑھانے اور عالمی سطح پر برانڈ بھارت قائم کرنے میں بہت بڑا رول ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی رہنمائی میں 2016  کا نیا بی آئی ایس ایکٹ کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید مضبوط کرے گا اور ’میک ان انڈیا‘ مہم کو تقویت فراہم کرے گا۔ مصنوعات کی معیار سازی میں بی آئی ایس کی انتھک کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے،  جناب جوشی نے کہا کہ آج 22300 سے زیادہ معیارات  نافذ ہیں اور 94 فیصد ہندوستانی معیارات آئی ایس او  اور آئی ایس ای معیارات سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔ جناب جوشی نے ذکر کیا کہ آج 732 پروڈکٹس میں سے 174 کیو سی اوز کو لازمی بی آئی ایس سرٹیفیکیشن کے لیے نوٹیفائی  کیا گیا ہے،  جب کہ 2014 تک 106 پروڈکٹس کے صرف 14 کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی اوز) تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LJCD.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ معیارات کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانا صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے ضروری ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت کے لیے چیلنج بی آئی ایس کے ذریعے شروع کیے جانے والے معیاری پروگراموں میں شہریوں میں وسیع پیمانے پر دلچسپی اور بیداری پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا معیار قائم کرنا ہوگا، جہاں صارفین میں کوئی بھی پروڈکٹ خریدنے سے پہلے آئی ایس آئی  اور بی آئی ایس سرٹیفیکیشن کی تصدیق کے لیے بیداری پیدا کی جائے، یہ ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔

جناب جوشی نے کہا کہ ہندوستان، جو اس وقت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے، کو معیارات  کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہئے، کیونکہ وہ معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرتے ہیں، مصنوعات اور خدمات میں حفاظت، معیار اور اعتماد کو یقینی بناتے ہیں۔ معیارات تکنیکی ترقی، صنعتی ترقی اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے محرک کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی تجارت دونوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں اور  اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری دونوں کے لیے اپنا تعاون پیش کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033V5W.jpg

جناب  جوشی نے کہا کہ کاروبار کے لیے معیارات عمل، نظام کو بہتر بناتے ہیں، فضلہ کو کم کرتے ہیں اور دیگر بازاروں کے ساتھ مطابقت کے ذریعے گاہک کی اطمینان کی حمایت کرتے ہیں، جب کہ صارفین کے لیے معیار مصنوعات کا بھروسہ ، استحکام، حفاظت اور باہمی تعاون کو یقینی بناتے ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران، انہوں نے دیگر معیاری ترقیاتی تنظیموں (ایس ڈی اوز) جیسے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس  اے آئی)، ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی) اور بیورو آف انرجی ایفیشنسی (بی ای ای)،  جو تمام شعبوں  میں سرگرم  عمل ہیں، کی  بھی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک قوم اور ایک معیار کا تصور سب سے اہم بن جاتا ہے، جو کہ متحد ہ معیارات کے فریم ورک کے لیے کام کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی اور مطابقت کو یقینی بناتا ہے۔

تقریب کے دوران، جناب جوشی نے بی آئی ایس کیئر ایپ 3.0 لانچ کی۔ بی آئی  ایس کیئر   ایپ صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک ون اسٹاپ یوٹیلیٹی پلیٹ فارم ہے۔ یہ نہ صرف بی آئی ایس کی تصدیق شدہ مصنوعات اور ہال مارکڈ جیولریز کی اصلیت کی تصدیق کرنے کے ذرائع فراہم کرتا ہے، بلکہ یہ غیر معیاری مصنوعات اور بی آئی ایس اسٹینڈرڈ مارکس کے غلط استعمال کے خلاف شکایات درج کرانے میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ورژن 3.0 میں بی آئی ایس  کیئر  ایپ کا بالکل نیا اپ گریڈ خصوصیات کے ایک نئے سیٹ کے ساتھ ہے، جس کا مقصد خاص طور پر معیارات اور سرٹیفیکیشن سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کے لیے متعلقہ معلومات کی مرئیت کو بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UEKX.jpg

جناب  جوشی نے صارفین کے لیے معیار کے بارے میں اپنے علم میں اضافہ کرنے کے لیے کوالٹی کویسٹ گیم کے ساتھ ساتھ بی آئی ایس کی معیارات  فروغ سرگرمیوں سے متعلق ایک فلم بھی لانچ کی۔ اسٹینڈرڈز کے عالمی دن کے موقع پر، انہوں  نے اہم قومی معیارات کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لیے حوالہ جاتی کتابیں جاری کیں،  نیز بی آئی ایس کی تیار کردہ مزاحیہ کتابیں بھی ملک بھر کے اسٹینڈرڈز کلبوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

اس تقریب میں مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے، حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ندھی کھرے، ایڈیشنل سکریٹری جناب  بھرت کھیرا، بی آئی ایس کے ڈائریکٹر جنرل جناب پرمود کمار تیواری کے ساتھ  شرکت کی۔ اس موقع پر حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کے اہم اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔

************

U.No:1228

ش ح۔اک۔ق ر



(Release ID: 2064677) Visitor Counter : 19