عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کی وزارتوں اور محکموں کی سوچھتا اور التوا میں پڑے معاملات کو کم کرنے کیلئے خصوصی مہم 4.0 میں شرکت


پہلے دس دنوں میں 3.16 لاکھ ہدف میں سے 1.32 لاکھ دفاتر کی جگہوں (42فیصد) میں صفائی مہم کے ساتھ ملک بھر سے بڑے پیمانے پر شرکت

کام کے استعمال کے لیے 26.41 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کی گئی، کچرے کی فروخت کے ذریعے 21.62 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی اور 1.34 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا

پانچ ہزار دو (5002) ٹویٹس، 10.2 ملین رابطوں اور 129 پی آئی بی بیانات کے ساتھ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے اور مہم کی وکالت، ہیش خصوصی مہم4 نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی

Posted On: 14 OCT 2024 2:39PM by PIB Delhi

حکومت کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم 4.0، جس میں محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات بطور نوڈل محکمے ہیں، نے خاصی رفتار حاصل کی ہے۔ خصوصی مہم 4.0 کے لیے ابتدائی  مرحلہ  16 ستمبر 2024 سے شروع ہو کر  30 ستمبر 2024 کو مکمل ہوا اور عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر 2024 سے شروع ہوا۔

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری نے خصوصی مہم 4.0 کے نوڈل افسران کی 11 اکتوبر 2024 کو منعقدہ سووچھتا اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی پانچویں میٹنگ میں مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔  ۔ میٹنگ میں 84 وزارتوں/محکموں کے 150 سینئر افسران نے شرکت کی۔  تمام وزارتیں/محکمے خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لے رہے ہیں۔ صرف دس دنوں میں 3.16 لاکھ ہدف میں سے 1.32 لاکھ دفاتر کی جگہوں (42فیصد) میں صفائی مہم کے ساتھ ملک بھر سے بڑے پیمانے پر لوگوں نے شرکت کی۔ کام کاج کے استعمال کے لیے 26.41 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی ہے۔ کباڑ کی فروخت کے ذریعے 21.62 کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے اور 1.34 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔

دو (2) سے  11 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے پہلے دس دنوں میں درج ذیل پیش رفت ہوئی ہے:

نمبر شمار

پیرامیٹر

خصوصی مہم 4.0 کا ہدف

11اکتوبر 2024 تک کی کامیابی

11اکتوبر 2024 تک حصولیابی فیصد میں

1.

صفائی مہم

3,16,099

1,32,392

41.9

2.

ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات

4,103

762

18.6

3.

پارلیمانی یقین دہانیاں

1,158

59

5.1

4.

آئی ایم سی حوالہ جات

137

44

32.1

5.

ریاستی حکومتی حوالہ جات

712

218

30.6

6.

عوامی شکایات

5,18,313

1,34,072

25.9

7.

عوامی شکایات کی اپیلیں

14,733

3,821

25.9

8.

پی ایم او حوالہ جات

904

267

29.5

9.

قواعد/عمل میں آسانی

648

98

15.1

10.

فزیکل فائلز کا جائزہ لینا باقی ہے

32,37,605

11,14,291

34.4

11.

ای فائلز کا جائزہ لینے کے لیے پیش کیا گیا

4,17,943

1,24,437

29.8

12.

جگہ خالی کی گئی

(لاکھ مربع فٹ)

26.41

 

13.

آمدنی ہوئی

(کروڑ روپے)

21.62

 

خصوصی مہم 4.0 نےاسپیشل کیمپین 4.0 پر وزارتوں/محکموں کی جانب سے 5,002 ٹویٹس، 314 انفوگرافکس اور 129 پی آئی بی  اسٹیٹمنٹس کے ساتھ سوشل میڈیا پر نمایاں توجہ حاصل کی ہے۔

جائزہ میٹنگ کے دوران محکمہ ا سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے ‘‘ودیانجلی’’ ایپ پر ایک بصیرت انگیز پریزنٹیشن پیش کی، جس کا مقصد تعلیمی معیار کو بڑھانا اور وزارتوں/محکموں کی طرف سے خصوصی مہم 4.0 کے تحت کمپیوٹر سسٹم وغیرہ کے عطیات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کلاس رومز میں زیادہ باہمی تعامل کو فروغ دینا ہے۔

گیارہ(11 )اکتوبر 2024 تک سامنے آنے والے کچھ بہترین طریقۂ کار  درج ذیل ہیں:

  • مخطوطہ ‘‘رامائن’’ کا اصولی  تحفظ(کیوریٹیو پریزرویشن)، ایشیاٹک سوسائٹی، کولکتہ، کانوں کی وزارت
  • شاستری بھون کے قانون ساز محکمہ  میں  دیوار کی خوبصورتی
  • نیشنل بال بھون، نئی دہلی میں  وزارت تعلیم سے کباڑ کو ہٹایا  گیا
  • کباڑ والے روم  کو ڈی ایم ایف گیلری، شاستری بھون میں وزارت کانکنی میں تبدیل کیاگیا
  • فضلہ ایلومینیم سے بنا آرٹ مجسمہ، جے این اے آر ڈی سی سی، ناگپور، کانوں کی وزارت
  • پونے ہوائی اڈے پر ایم ایس ٹی سی کے ذریعے نیلامی کے بعد پرانے کولنگ ٹاورز سے اسکریپ کو صاف کیا گیا، اے اے آئی، وزارت شہری ہوا بازی
  • خدمات کی بروقت فراہمی، ای-آفس کو اپنانے، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال، محکمہ ڈاک کے لیے پوسٹ مین ایپ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00148AN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RV0Y.jpg

***

ش ح۔  ک ا ۔ ج ا


(Release ID: 2064670) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi , Tamil