عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اچھی حکمرانی کے قومی مرکز نے بمسٹیک ممالک اور مالدیپ کے سول سرونٹس کے لیے دو ہفتے کی تربیت کا آغاز کیا


اچھی حکمرانی کے قومی مرکز نے بمسٹیک کے سول سرونٹس کے لیے اپنے پہلے تربیتی پروگرام کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کیا

Posted On: 14 OCT 2024 2:42PM by PIB Delhi

اچھی حکمرانی کے قومی مرکز ( این سی جی جی ) نے خلیج بنگال کے کثیر  جہتی تکنیکی اور معاشی تعاون ( بمسٹیک ) ممالک کے سول سرونٹس کے لیے پہلا مڈ کیریئر تربیتی پروگرام شروع کیا ہے، ساتھ ہی مالدیپ کے سول سرونٹس کے لیے 34 واں  صلاحیت سازی  کا پروگرام بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔  دو ہفتے پر مشتمل  یہ تربیتی پروگرام 14 اکتوبر سے 25 اکتوبر  ، 2024 ء تک مسوری اور نئی دلّی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں بمسٹیک ممالک سے ، جن میں سری لنکا، میانمار، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں،  36 سول سرونٹس حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ، صلاحیت سازی کے  34ویں  پروگرام میں مالدیپ کے 35 سول سرونٹس شرکت کر رہے ہیں۔ شرکاء اپنے ممالک کی اہم وزارتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈویژنل سیکریٹری، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیکریٹری، ڈپٹی چیف سیکریٹری، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹر اور کونسل ایگزیکٹوز کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

این سی جی جی   کے  ڈائریکٹر جنرل جناب وی سری نواس اور  انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات  کے محکمے (ڈی اے آر پی جی )  کے سیکریٹری  نے تربیتی پروگرام کا مشترکہ  طور پر افتتاح کیا اور شرکاء کا استقبال کیا  ۔ اپنے خطاب میں  ، انہوں نے پروگرام کے مقصد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سول سرونٹس کی  ہنر مندی کو بہتر بنانا ہے، جس سے  انتظامی اصلاحات کے ابھرتے ہوئے منظرنامے اور ڈیجیٹل  حکمرانی کے اہم کردار پر توجہ مرکوز  کی جا سکے گی ۔ انہوں نے  اس بات  کی بھی نشاندہی کی کہ یہ تربیت شہری مرکزیت پر مبنی  حکمرانی کے ماڈلز پر توجہ دے گی، جس کا مقصد حکومتی دفاتر اور عوام کے درمیان فاصلے کو کم کرنا ہے اور اس طرح عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری  لائی جا سکے گی ۔

پروگرام کے دوران، این سی جی جی  کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور بمسٹیک ممالک کے سول سرونٹس کے لیے پہلے مڈ کیریئر تربیتی پروگرام کے کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ نے  اچھی حکمرانی کے قومی مرکز  اور این سی جی جی کی گزشتہ برسوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ این سی جی جی   کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور مالدیپ کے سول سرونٹس کے لیے صلاحیت سازی کے  34 ویں پروگرام کے کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی ایس بشٹ  نے پروگرام کا جائزہ پیش کیا۔

پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت، بمسٹیک ممالک اور مالدیپ کے شرکاء مختلف اہم اداروں  کا دورہ کریں گے اور منصوبوں کا  جائزہ لیں گے، جن میں اندرا گاندھی نیشنل فاریسٹ اکیڈمی، اسمارٹ سٹی پروجیکٹ اور آئی ٹی ڈی اے، دہرہ دون  میں اسمارٹ اسکول ، ہریانہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمس ) اور نیشنل سائنس سینٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ ماروتی ادیوگ لمیٹیڈ کا دورہ  بھی کریں گے اور  مشہور تاج محل کی سیر  کرنے بھی جائیں  گے۔

ڈاکٹر اے پی سنگھ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری، فیکلٹی اور کو-کورس کوآرڈینیٹر، جناب  سنجے پنت، ٹریننگ اسسٹنٹ اور محترمہ مونیشا بہوگنا، وائی پی  اس  بمسٹیک پروگرام کی  نگرانی  کر رہے ہیں۔  صلاحیت سازی کے اس   34 ویں  پروگرام کا انعقاد ، ڈاکٹر بی ایس بشٹ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر سنجیو شرما، فیکلٹی اور کو-کورس کوآرڈینیٹر،  جناب برجیش بشٹ، ٹریننگ اسسٹنٹ، این سی جی جی اور این سی جی جی کی  صلاحیت سازی سے متعلق ٹیم کے تعاون سے  کیا جا رہا ہے۔

.......................................................................................................

) ش ح –    ش م      -  ع ا )

U.No. 1225


(Release ID: 2064669) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil