ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ایم ایس ڈی ای نے اسکل انڈیا مشن میں اے آئی کے تعاون کے لیے میٹا کے ساتھ شراکت داری کی اور این ایس ٹی آئیز میں ہنر مندی کے پانچ مراکز قائم کیے
’’ ہمارا مشن بھارت کے نوجوانوں کو آج کے مسابقتی ماحول میں کامیاب ہونے کے لیے ، وہ ہنر فراہم کرنا ہے ، جن کی انہیں ضرورت ہے ‘‘ : جناب جینت چودھری
Posted On:
14 OCT 2024 2:20PM by PIB Delhi
ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) نے آج میٹا کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد اسکل انڈیا مشن کے لیے ایک اے آئی اسسٹنٹ کا آغاز اور ورچوئل ریئلٹی (وی آر ) اور مکسڈ ریئلٹی ( ایم آر ) میں ہنر مندی کے پانچ مراکز ( سی او ای ایز ) سے متعلق دو اہم منصوبوں کا آغاز کرنا ہے: ، جو کہ حیدرآباد، بنگلورو، جودھپور، چنئی اور کانپور میں واقع نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس ( این ایس ٹی آئیز ) میں قائم کیے جائیں گے۔
اس شراکت داری کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے ، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے کہا کہ ’’ وزارت میں ہمارا مشن بھارت کے نوجوانوں کو ایسے ہنر فراہم کرنا ہے ، جن کی انہیں آج کے مسابقتی ماحول میں کامیاب ہونے کے لیے ضرورت ہے۔ مصنوعی ذہانت، ورچوئل ریئلٹی اور مکسڈ ریئلٹی جیسی ٹیکنالوجیوں کو اسکل انڈیا کے نظام میں شامل کر کے، ہم جدید ترین ٹیکنالوجیوں تک رسائی کو عام کر رہے ہیں، جو ملک کے نوجوانوں کے لیے سیکھنے کے ذاتی نوعیت کے راستے فراہم کریں گی۔ آج میٹا کے ساتھ ہماری شراکت داری ، اس ہدف کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ‘‘
اس شراکت داری کے تحت، میٹا کے اوپن سورس ایل لاما ماڈل سے چلنے والا ایک جدید اے آئی چیٹ بوٹ تیار کیا جائے گا، جو اسکل انڈیا ڈیجیٹل ( ایس آئی ڈی ) پورٹل پر سیکھنے والوں کے تجربے کو بہتر بنائے گا۔ یہ چیٹ بوٹ، جو ایس آئی ڈی پورٹل سے مربوط ہو گا، صارفین کو چوبیس گھنٹے ساتوں دن مدد فراہم کرے گا، جس سے کورس کے بارے میں معلومات کی فوری دریافت، کورس کے مواد کے لیے انٹرایکٹو سوال و جواب اور لیکچر کے خلاصے اور نظر ثانی کے لیے متعلقہ ویڈیوز تک رسائی ممکن ہوگی۔ یہ چیٹ بوٹ واٹس ایپ پر دستیاب ہوگا اور انگریزی، ہندی اور ہنگلش کے ساتھ ساتھ وائس (آواز ) کی صلاحیتوں میں بھی معاون ہو گا، جس سے پورے ملک کے مختلف طبقوں کے صارفین کے لیے اسے مزید قابل رسائی بنایا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ، صارفین مخصوص کورس کے موضوعات کی تلاش کر سکیں گے، ہنر مندی کے مراکز کو تلاش کر سکیں گے، مقام اور دلچسپی کی بنیاد پر ملازمتوں کی فہرستوں کو دریافت کر سکیں گے اور مسلسل بہتری کے لیے ذاتی نوعیت کے تاثرات حاصل کر سکیں گے۔ چیٹ بوٹ ایم ایس ڈی ای کو قیمتی تجزیات بھی فراہم کرے گا تاکہ پلیٹ فارم کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ سروِم اے آئی ، جو اے آئی اسسٹنٹ پروجیکٹ کے تکنیکی شراکت دار ہیں، چیٹ بوٹ کی تیاری اور تعیناتی کے ذمہ دار ہوں گے، جسے چھ ماہ کے عرصے کے دوران آزمائشی بنیاد پر چلایا جائے گا۔
میٹا کے اوپن سورس اے آئی ماڈلز کو بھارت کے اے آئی ماحولیاتی نظام تک قابل رسائی بنانے کے ذریعے، ایک مشترکہ ای-گورننس فریم ورک کا تصور کیا گیا ہے، جو بھارت کے اے آئی مشن کے مطابق بڑی سطح پر سماجی و اقتصادی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھنے والے مؤثر اے آئی حل کو اپنانے میں مدد دے گا۔ اس کے علاوہ ، این ایس ٹی آئیز میں ہنر مندی کے یہ 5 مراکز (سی او ایز ) سیکھنے والوں اور انسٹرکٹرز کو تازہ ترین وی آر ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے تاکہ ایک محفوظ، متحرک اور مشغول ماحول میں موجودہ ہنر کو سیکھا جا سکے اور اسے زیادہ بہتر بنایا جا سکے۔ اے آئی اسسٹنٹ سے متعلق اس شراکت داری کا مقصد ، معلومات تک رسائی کو ہموار بنانا، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانااور طلباء کو مشاہدہ پر مبنی ڈیجیٹل انٹرفیس کے ذریعے بلا رکاوٹ مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ 5 سی او ایز حقیقی لگنے والے سیمولیشنز فراہم کریں گے، شمولیت کو بہتر بنائیں گے اور ہنر مندی کو فروغ دینے کے لیے تربیت تک رسائی میں اضافہ کریں گے۔
میٹا انڈیا کے پبلک پالیسی کے نائب صدر اور سربراہ جناب شیوناتھ ٹھکرال نے کہا کہ ’’ میٹا میں، ہم بھارت کی اقتصادی ترقی کے لیے اے آئی ، وی آر اور ایم آر جیسی جدید ٹیکنالوجیوں کو استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہنر مندی کو فروغ اور صنعت کی وزارت ( ایم ایس ڈی ای ) کے ساتھ یہ شراکت داری اس بات کی تصدیق ہے کہ ہم ٹیکنالوجی اور تعلیم کے درمیان خلا کو پر کرنے کے لیے عہد بستہ ہیں۔ اوپن سورس ایل لاما جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام کے ذریعے ہمارا مقصد نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ اور کاروباریوں کو بھی بااختیار بنانا ہے، تاکہ وہ آج کی ڈیجیٹل دنیا میں ترقی کرنے کے لیے ضروری صلاحیتوں سے آراستہ ہوں۔ ‘‘
اسکل انڈیا ڈیجیٹل پورٹل ، ملک کے ہنر مندی سے متعلق ماحولیاتی نظام ( ایکو سسٹم ) کا ایک اہم ستون بن چکا ہے، جہاں لاکھوں طلباء اپنی ملازمت کے مواقع کو بہتر بنانے کے لیے کورسز تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ اے آئی چیٹ بوٹ کے آغاز کے ساتھ، ایم ایس ڈی ای اور میٹا طلباء کے کورس مواد کے ساتھ تعامل اور مستقبل کی تیاری میں انقلاب لانے کی سمت اہم پیش قدمی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ، اسکل ویری ، جو سی او ایز کے قیام کے لیے تکنیکی شراکت دار ہے، جدید وی آر اور ایم آر وسائل، نصاب اور تربیت یافتہ پیشہ ور افراد فراہم کرے گا تاکہ سیکھنے والوں اور اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا سکے اور سیکھنے کا ایک فعال اور انٹرایکٹو تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ ‘‘
***
) ش ح – ش م - ع ا )
U.No. 1224
(Release ID: 2064665)
Visitor Counter : 48