ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست کے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے این سی آر، پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور  اتر پردیش میں ضلعی حکام کو کٹائی کے موسم میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کی روک تھام کے نفاذ میں عدم کارروائی کے لیے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا اختیار دیا ہے


سی اے کیو ایم  نے ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فصل کی کٹائی کے موسم کے دوران دھان کی فصل کی باقیات کی آگ لگانے کے خلاف سخت نگرانی کریں

پنجاب اور ہریانہ  میں  چھبیس  مرکزی ٹیمیں تعینات کی  گئی ہیں اور منظم کارروائی اور نگرانی کے لیے دھان کی فصل کی باقیات کے  بندوبست کے سیل  قائم کئے گئے ہیں

Posted On: 12 OCT 2024 5:03PM by PIB Delhi

دھان کی فصل کی باقیات کو جلانا  ، ہوا کے معیار پر اس کے اثرات کی وجہ سے ایک سنگین مسئلہ ہے اور کمیشن نے اس معاملے پر پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کی ریاستی حکومتوں،  جی این سی ٹی ڈی ، این سی آر  کی ریاستوں کے ریاستی  آلودگی کنٹرول بورڈز، پنجاب اور دلّی کی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی ) اور معلوماتی اداروں کے ساتھ مشاورتی غور و خوض کیا ہے۔

2021 ء ،  2022 ء  اور  2023 ء  کے دوران حاصل کردہ تجربات اور سیکھنے کی بنیاد پر، دھان کی فصل کی کٹائی کے موسم کے دوران دھان کی فصل کی باقیات کے جلانے کی روک تھام اور کنٹرول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پنجاب، ہریانہ اور  اتر پردیش  ( این سی آر   اضلاع) کے لیے 2024 ء کے لیے عمل درآمد کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا ، جس کا مقصد  ، اس غیر پائیدار زرعی طریقہ ٔ کار  کا خاتمہ  کرنا ہے۔

تاہم، پنجاب اور ہریانہ کی ریاستوں سے 15 ستمبر سے 9 اکتوبر  ، 2024 ء کے درمیان بالترتیب 267 اور 187 دھان کی فصل کی باقیات جلانے کے واقعات درج کئے گئے ۔

موجودہ صورت ِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عمل درآمد کے منصوبوں کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے، سی اے کیو ایم  نے سی اے کیو ایم  ایکٹ 2021 کے سیکشن 14 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پنجاب، ہریانہ، راجستھان کے این سی آر  علاقوں اور دلّی کے  این سی ٹی  میں ڈپٹی کمشنروں/ضلع کلکٹروں /ضلع مجسٹریٹوں  کو اختیار دیا ہے کہ وہ متعلقہ عدالتی مجسٹریٹ کے سامنے شکایت/مقدمہ دائر کریں، اگر مختلف سطح پر نوڈل  افسران اور نگرانی کرنے والے افسران سمیت  دیگر افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے، جو اپنی اپنی حدود میں دھان کی باقیات کے جلانے کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے موثر نفاذ کے ذمہ دار ہیں۔

سی اے کیو ایم  نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریاستی حکومتوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ   وسیع طور سے ذمہ داری سنبھالیں اور کٹائی کے موسم میں کسی بھی مزید دھان کی فصل کی باقیات کے جلانے کو کنٹرول کرنے کے لیے مستقل اور سخت نگرانی برقرار رکھیں۔

مزید یہ کہ  سی اے کیو ایم  نے پنجاب اور ہریانہ کے ہاٹ اسپاٹ اضلاع میں 26 مرکزی ٹیمیں مقرر کی ہیں تاکہ وہ ضلعی سطح کے حکام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں اور مختلف  اِن سیٹو / ایکس سیٹو  انتظامی درخواستوں کے لیے تمام دستیاب وسائل/ذرائع کے استعمال کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مدد  فراہم کریں اور ساتھ ہی چنڈی گڑھ میں ایک  ’’ دھان کی باقیات کے  بندوبست کا سیل ‘‘  قائم کریں، تاکہ  عملی طور پر کارروائیوں کی ہم آہنگ اور مستقل نگرانی کی جا سکے۔

*****

(ش ح ۔ م ع ۔ ع ا )

U.No. 1187



(Release ID: 2064407) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil