پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش اور راجستھان میں دیہی مقامی اداروں کے لیےپندرہویں مالیاتی کمیشن گرانٹ جاری کی


دیہی ترقی کا فروغ: راجستھان کے لیے 1267 کروڑ روپے اور آندھرا پردیش کے لیے 988 کروڑ روپے سے زیادہ پہلی قسط کے طور پر جاری کیے گئے

Posted On: 12 OCT 2024 11:16AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش اور راجستھان میں دیہی  مقامی ادارے (آر ایل بی) کو مالی سال 25-2024 کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن (پندرہویں ایف سی) گرانٹ کی پہلی قسط جاری کر دی ہے۔ آندھرا پردیش کو کل  395.5091 کروڑ روپے کی ٹائیڈ اور ان ٹائیڈ  گرانٹ سمیت کل  593.2639 کروڑ روپےملے  ہیں۔ یہ فنڈ آندھرا پردیش میں 9 اہل ضلع پنچایتوں، 615 اہل بلاک پنچایتوں، اور 12,853 اہل گرام پنچایتوں کے لیے ہیں۔ جبکہ راجستھان میں ، ریاست میں 22 اہل ضلع پنچایتوں، 287 اہل بلاک پنچایتوں اور 9,068 اہل گرام پنچایتوں کے لیے 507.1177 کروڑ روپے کی  ٹائیڈ اور ان ٹائیڈ  گرانٹ سمیت سمیت 760.6769 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہیں۔

 

مقامی حکمرانی کو بااختیار بنانے کے لیے ٹائیڈ اور ان ٹائیڈ گرانٹس کا استعمال

ان ٹائیڈ  گرانٹ پنچایتوں کو آئین ہند کے گیارہویں شیڈول کے تحت 29 مضامین میں زراعت اور دیہی رہائش سے لے کر تعلیم اور صفائی ستھرائی تک مخصوص مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنائے گی۔ تاہم، یہ فنڈ تنخواہوں یا قیام کے اخراجات کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتے۔ ٹائیڈ گرانٹس بنیادی خدمات جیسے کہ صفائی، کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) کی دیکھ بھال اور پانی کے انتظام سمیت  بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، پانی کی ری سائیکلنگ، اور گھریلو فضلہ کا انتظام پر توجہ مرکوز کریں گے ۔

 

جامع ترقی کے لیے نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنا

ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 243جی کے مطابق، یہ فنڈ پنچایتوں کو ضروری خدمات اور بنیادی ڈھانچے کا انتظام کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔ ٹائیڈ گرانٹس کی فراہمی نے گرام پنچایتوں کے لیے ایک اہم موقع  فراہم کیا ہے کہ وہ نچلی سطح پر ذمہ دار اور جوابدہ قیادت کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے، مہاتما گاندھی کے ’گرام سوراج‘ کے وژن کے مطابق مقامی خود نظم و نسق کی نئی  تشریح کریں۔ بااختیار بنانے کا یہ عمل حکومت کے رہنما اصول 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا اعتماد، سب کا پریاس' کے ساتھ ہم ٓہنگ ہے جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بیان کیا ہے، جس میں "وکست بھارت" کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پختہ عزم پر زور دیا گیا ہے۔ مقامی حکمرانی کو فروغ دے کر ، یہ فنڈ جامع ترقی اور پائیدار دیہی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں، شراکتی جمہوریت اور گاؤں کی سطح کی ترقی کے لیے ہندوستان کے عزم کو تقویت دیتے ہیں۔

حکومت ہند کی وزارت پنچایتی راج اور وزارت جل شکتی (محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی) کے ذریعہ  ریاستوں کو دیہی مقامی اداروں کے لیے پندرہویں-ایف سی گرانٹ جاری کرنے کی سفارش کرتی ہے جو کہ وزارت خزانہ کے ذریعہ  جاری کی جاتی ہے۔ مختص کردہ گرانٹ کی سفارش کی جاتی ہے اور ایک مالی سال میں 2 قسطوں میں جاری کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  (

1177



(Release ID: 2064359) Visitor Counter : 20