وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے دسہرہ  کے موقع پر سُکنا فوجی اڈے پر فوجیوں کے ساتھ شترا پوجا کی


سرحدوں پر امن استحکام کو برقرار رکھنے میں سپاہیوں کے ذریعہ انجام دی جانے والی چوکسی اور اہم کردار کے لیے ان کی ستائش کی

بھارت نے غصے یا حقارت کی وجہ سے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، تاہم اگر ہمارے مفادات کو خطرہ لاحق ہوا، تو ہم بڑا قدم اٹھانے سے نہیں ہچکائیں گے

Posted On: 12 OCT 2024 12:02PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 12 اکتوبر 2024 کو دسہرہ کے مبارک موقع پر  مغربی بنگال میں واقع سُکنا فوجی اڈے پر روایتی شترا پوجا کی۔ بھارتی فوج کی یہ اہم تقریب ملک کی خودمختاری کے محافظ  کے طور پر ہتھیاروں کے احترام کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1W00X.jpg

وزیر دفاع نے کلش پوجا سے رسومات کا آغاز کیا، بعد ازاں شترا پوجا اور واہن پوجا کی۔ انہوں نے متعدد جدید فوجی سازوسامان کے لیے بھی پوجا کی جس میں جدید ترین پیدل فوج، توپ خانہ اور مواصلاتی نظام، نقل و حرکت کے پلیٹ فارمز، اور ڈرون سسٹم شامل ہیں۔ تقریب کا اختتام وزیر دفاع اور فوجیوں کے درمیان بات چیت کے ساتھ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC9HQTN.jpg

اپنے خطاب میں جناب راج ناتھ سنگھ نے سرحدوں پر امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مسلح افواج کی چوکسی اور اہم کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ دسہرہ برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے، اور فوجی انسانی اقدار کے لیے یکساں احترام رکھتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا "بھارت نے نفرت یا حقارت کی وجہ سے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا۔ ہم صرف اس وقت لڑتے ہیں جب کوئی ہماری سالمیت اور خودمختاری کی توہین کرتا ہے یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے؛جب مذہب، سچائی اور انسانی اقدار کے خلاف جنگ چھیڑی جاتی ہے۔ یہ ہمیں ورثے میں حاصل ہوا ہے۔ ہم اس ورثے کو برقرار رکھیں گے۔ تاہم اگر ہمارے مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم بڑا قدم اٹھانے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ شسترا پوجا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو ہتھیاروں/آلات کا پوری طاقت کے ساتھ استعمال کیا جائے گا ‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC16ASDW.jpg

طاقت، کامیابی اور حفاظت کے لیے آشیرواد حاصل کرنے کی غرض سے کی جانے والی رسومات دسہرہ کی ثقافتی اور روحانی گہرائی کی تصدیق کرتی ہیں، جو ملک کی حفاظت میں ہتھیاروں کے نظام کے اہم کردار پر زور دیتی ہیں۔ وہ قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی تیاری، عزم اور غیر متزلزل لگن کی علامت ہیں۔ تقریب میں ہندوستان کی خودمختاری کے تحفظ اور مقامی دفاعی نظام اور پلیٹ فارم کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی روایت اور جدیدیت کے امتزاج کو اجاگر کیا گیا۔

اس تقریب میں فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویدی، نامزد دفاعی سکریٹری جناب آر  کے سنگھ، جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، مشرقی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل رام چندر تیواری، ڈی جی بارڈر روڈس لیفٹیننٹ جنرل رگھو سری نواسن، جنرل آفیسر کمانڈنگ، تری شکتی کور لیفٹیننٹ جنرل زوبین اے من والا اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC18SU81.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No: 1176



(Release ID: 2064339) Visitor Counter : 27