جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم این آر ای نے پی ایم سوریہ گھریوجنا کے تحت 500 کروڑ  روپےکے‘اختراعی پروجیکٹس’ کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط کو نوٹیفائی کیا

Posted On: 11 OCT 2024 5:28PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزارت نے 8 اکتوبر 2024 کو پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کے تحت‘جدید پروجیکٹس’ کے نفاذ کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط کو نوٹیفائی کیا ہے۔

اختراعی پروجیکٹس کی اسکیم کے تحت 500 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں تاکہ چھت پر شمسی ٹیکنالوجی، کاروباری ماڈلز اور انضمام کی تکنیکوں میں ترقی کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

یہ کمپونینٹس نئے تصورات کو اپنانے میں اسٹارٹ اپس، اداروں اور صنعتوں کی شناخت کرتا ہے اور مدد فراہم کرتا ہے،ساتھ ہی یہ  بلاک چین پر مبنی پیئر ٹو پیئر شمسی کاروبار، اسمارٹ میٹریلز اور ابھرتے ہوئے حل پر توجہ مرکوز کرتاہے، جس میں الیکٹرک گاڑیوں  اور بیٹری اسٹوریج کے ساتھ مربوط روف ٹاپ سولر شامل ہیں۔

ایم این آر ای اس کو آگے بڑھانے کے لیے تجاویز کو مدعو کرکےمشترکہ تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی(این آئی ایس ای) اختراعی پراجیکٹس کے اجزاء کے لیے اسکیم امپلیمنٹیشن ایجنسی(ایس آئی اے) کے طور پر کام کرے گا۔ منتخب پروجیکٹوں کو پروجیکٹ کی لاگت کا60؍فیصد یا 30 کروڑ روپے، جو بھی کم ہو، مالی امداد ملے گی۔ اس کے علاوہ  مزید ترقی کی حوصلہ افزائی کے پیش نظر  اختراعات  کے لیے سالانہ ایوارڈز دیئے جائیں گے، جن میں 1؍کروڑ روپے تک کے انعامات  شامل ہیں۔

بھارتی حکومت نے 29 فروری2024 کو  پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کو منظوری دی تھی، جس کا مقصد چھتوں پرشمسی توانائی کی  صلاحیت میں اضافہ کرنا اور رہائشی گھروں کو اپنی خود کی بجلی پیدا کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ اس اسکیم کا تخمینہ 75,021 کروڑ روپے ہے اور اسے مالی سال27-2026تک نافذ کیا جانا ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے بارے میں دیے گئے لنک پر رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

*******

 

 (ش ح۔  م ع ن۔من

UNO-1162


(Release ID: 2064231) Visitor Counter : 45