الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ٹیک بوسٹ: مہاراشٹر جدید ترین تعلیمی مرکز حاصل کرے گا
مہاراشٹر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، روبوٹکس، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، صنعت 4.0، 3ڈی پرنٹنگ اور الائیڈ ٹیکنالوجیز میں سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) قائم کیا جائے گا
ریاست میں سرکاری پولی ٹیکنک اور سرکاری انجینئرنگ کالج میں صلاحیت سازی کی تربیت اور تحقیق و ترقی کے مراکز کے لیے مفاہمت کے اقرار ناموں پر دستخط کیے گئے
مرکزی فنڈنگ کے لیے مہاراشٹر اپنی تکنیکی تعلیم کی مضبوط بنیادوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، سی او ای کے قیام میں پیش پیش ہے
عملی اور تکنیکی تعلیم پر توجہ مرکوز کئے جانے کے ساتھ سی او ای قومی تعلیمی پالیسی سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے، تاکہ صنعت کے لیے تیار ہنر اور ملازمت کے مواقع کے ساتھ طلباء کو بااختیار بنایا جاسکے: جناب اشونی ویشنو
Posted On:
11 OCT 2024 4:31PM by PIB Delhi
ہندوستان میں تکنیکی تعلیم کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم پیش رفت کے تحت 11 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، ممبئی کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور حکومت مہاراشٹر کے درمیان مفاہمت کے ایک اقرار نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
"این آئی ای ایل آئی ٹی اور مہاراشٹر حکومت کے درمیان تعاون اس بات کو یقینی بنائے گا کہ طلباء صنعت کی موجودہ ضروریات کے مطابق عملی تعلیم حاصل کریں۔ مہاراشٹر سے شروع ہونے والی اس کوشش کو خاص طور پر پولی ٹیکنک اداروں،آئی ٹی آئیز، اور ریاست میں نئی قائم ہونے والی یونیورسٹی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، دیگر ریاستوں تک وسعت دی جائے گی۔ خاص طور پر آئی ٹی صنعت میں ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک دلچسپ مواقع ہیں" یہ بات الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی، ریلوے اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب اشونی وشنو نے دستخط کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جانے کی تقریب آج نئی دہلی میں منعقد کی گئی ۔
مہاراشٹرحکومت کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر جناب چندرکانت (دادا) پاٹل، تکنیکی تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ونود موہتکر، تکنیکی تعلیم کے مہاراشٹر ریاستی بورڈ کے ڈائریکٹر ایم ایس، ڈاکٹر پرمود نائک، الیکٹرانک اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری جناب ابھیشیک سنگھ، اور ایم ای آئی ٹی وائی کے مختلف عہدیدار بھی دستخط کی اس تقریب میں موجود تھے۔
اے آئی(مصنوعی ذہانت)، روبوٹکس اور ایڈوانس ٹیکنالوجیز میں سنٹرز آف ایکسی لینس
اس مفاہمت نامے کے دائرہ کار میں مہاراشٹر میں سرکاری پولی ٹیکنک اور گورنمنٹ انجینئرنگ کالج میں صلاحیت سازی اور تحقیق اور ترقی کے مراکز کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، روبوٹکس، انٹرنیٹ آف تھنگز ( آئی او ٹی)، صنعت 4.0، 3ڈی پرنٹنگ اور الائیڈ ٹیکنالوجیز میں سنٹر آف ایکسی لینس قائم کرنا ہے، تاکہ اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) اور دیگر سرکاری تنظیموں سے مشترکہ پروجیکٹ منصوبوں کے ذریعہ فنڈ حاصل کئے جاسکیں۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی، ریلویز اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب اشونی وشنو نےسی او ایز کے قیام میں مہاراشٹر کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر جناب چندرکانت دادا پاٹل کی پہل اور رضامندی کی ستائش کی جسے وزارت نے سرگرم طور پر اٹھایا تھا۔ اس مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب ویشنو نے تعلیم کو صنعت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مہاراشٹرا نے پولی ٹیکنک، آئی ٹی آئیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اپنے اچھی طرح سے قائم کردہ نیٹ ورک کے ذریعے ایک مضبوط بنیاد قائم کی ہے، جس نے مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، اور آئی او ٹی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سینٹرز آف ایکسیلنس کے لیے ضروری صلاحیتیں تیار کی ہیں۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مہاراشٹر جدید تکنیکی تعلیم اور اختراعات میں رہنمائی کر سکتا ہے، ایک تجویز جسے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت نے سرگرم طور پر پیش کیا تھا ، اس میں مدد فراہم کی گئی۔ ایسا ان ترقی یافتہ صلاحیتوں کی بنیاد پر ہوا۔ مہاراشٹر حکومت مرکزی حکومت سے اس سلسلے میں فنڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
جناب ویشنو نے مہاراشٹر کی صنعتی طاقت اور اس کے نوجوانوں کو آج کی معیشت میں متعلقہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت کو تسلیم کئے جانے میں جناب پاٹل کی دور اندیشی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "مہاراشٹر کی صنعتی طاقت کو، جس کی 150- 200 سال پرانی صنعتی بنیاد ہے، آج کے نوجوانوں کے لیے ضروری تکنیکی تعلیم کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ یہ فریم ورک عملی اور تکنیکی تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ "
توقع ہے کہ اس اقدام سے طلباء کے لیے اہم مواقع پیدا ہوں گے، انہیں ضروری مہارتیں فراہم ہوں گی اور تیزی سے ترقی پذیر تکنیکی منظرنامے میں کامیابی کے لیے ملازمت کی جگہیں حاصل ہوں گی۔ مہاراشٹر حکومت کے پاس ریاست بھر میں کل 40 سرکاری پولی ٹیکنک اور 300 نجی پولی ٹیکنک ادارے ہیں اور مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے ریاستی حکومت نے پہلے ہی 6 سرکاری آئی او ٹی میں سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا ہے۔ 3 سرکاری پولی ٹیکنک میں روبوٹکس اینڈ آٹومیشن میں پولی ٹیکنک اور سنٹر آف ایکسی لنس قائم کیا جائے گا۔ باقی ماندہ حکومت میں پولی ٹیکنک، سنٹر آف ایکسی لینس مفاہمت کے اس اقرار نامے (ایم او یو) کے ذریعے دستیاب فنڈز کے ذریعے قائم کیا جائے گا۔
************
U.No:1158
ش ح۔ش م۔ق ر
(Release ID: 2064213)
Visitor Counter : 57