وزارت دفاع
آئی سی جی کے اے ایل ایچ ایم کےIII- کے لاپتہ پائلٹ کی لاش ایک ماہ طویل تلاش اور بچاؤ کارروائی کے بعد پوربندر کے ساحل سے برآمد
Posted On:
11 OCT 2024 2:38PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر ایم کے -III کے لاپتہ پائلٹ کمانڈنٹ راکیش کمار رانا کی لاش، جس نے گزشتہ ماہ ہنگامی لینڈنگ کی تھی، کو پوربندر کے ساحل سے تقریباً 55 کلومیٹر جنوب مغرب میں برآمد کر لیا گیا ہے۔ کمانڈنٹ، جو ہیلی کاپٹر کا پائلٹ ان کمانڈ تھا، ایک پائلٹ اور دو فضائی عملے کے غوطہ خوروں کے ساتھ موٹر ٹینکر ہری لیلا سے شدید زخمی عملے کے رکن کو نکالنے کے لیے طبی انخلاء کے مشن پر تھا۔
ہیلی کاپٹر کو 2 ستمبر 2024 کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے بعد آئی سی جی نے ہندوستانی بحریہ کے ساتھ مل کر لاپتہ اہلکاروں کی تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ایک عملے کو بچایا گیا، جب کہ تین دیگر کی لاشیں 2 ستمبر 2024 کو برآمد ہوئیں۔ 70 سے زیادہ فضائی پروازوں اور متعدد جہازوں کی شمولیت کے بعد، کمانڈنٹ راکیش کمار رانا کی لاشں 10 اکتوبر 2024 کو برآمد کی گئی۔
بہادر سپاہی کے جسد خاکی کی سروس روایات اور اعزاز کے مطابق آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
****
ش ح۔ش ت ۔ ج
UNO-1155
(Release ID: 2064153)
Visitor Counter : 36