قانون اور انصاف کی وزارت
قانون ساز محکمہ کے سکریٹری نے ڈیجیٹائزیشن کی پیشرفت اور صفائی کے اقدامات کا جائزہ لیا
Posted On:
10 OCT 2024 7:16PM by PIB Delhi
ڈاکٹر راجیو منی، سکریٹری، قانون ساز محکمہ نے 5 اکتوبر 2024 کو محکمہ کے احاطے بشمول ریکارڈ روم، مختلف سیکشن اور ڈیجیٹائزیشن یونٹ کا دورہ کیا۔ اس کے بعد، 7/10/2024 کو سکریٹری، ایل ڈی کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس بلایا گیا جس میں 1 کروڑ صفحات کے ڈیجیٹائزیشن کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے سیکشن کے ساتھ ساتھ کامن ایریا کو صاف ستھرا رکھنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اس کے بعد، جناب آر کے پٹنائک، جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن-II)/ نوڈل آفیسر نے اس محکمے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ڈیجیٹائزیشن، ویڈنگ آؤٹ وغیرہ کی پیش رفت کی نگرانی کی اور خصوصی مہم 4.0 سے متعلق تمام امور کا جائزہ لیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
10-10-2024
U: 1133
(Release ID: 2063959)
Visitor Counter : 35