وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

یووا سنگم (مرحلہ پنجم) کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے


رجسٹریشن 21 اکتوبر 2024 تک قبول کی جائے گی

ہندوستان بھر میں 4790 سے زیادہ نوجوانوں نے یووا سنگم کے مختلف مراحل میں 114 دوروں میں حصہ لیا

Posted On: 10 OCT 2024 4:25PM by PIB Delhi

ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) کے تحت یووا سنگم کے پانچویں مرحلے کے لیے رجسٹریشن پورٹل آج وزارت تعلیم کے ذریعے شروع کیا گیا۔ یووا سنگم ہندوستان کی مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے ایک پہل ہے۔ 18- 30 سال کی عمر کے گروپ کے دلچسپی رکھنے والے نوجوان، خاص طور پر طالب علم،این ایس ایس /  این وائی کے ایس  رضاکار، ملازم / خود ملازمت والے افراد، وغیرہ اس منفرد اقدام جو کہ 2023میں شروع کیا گیا تھا، کے آنے والے مرحلے میں حصہ لینے کے لیے یوا سنگم  پورٹل کے ذریعے اندراج کر سکتے ہیں۔  رجسٹریشن 21  اکتوبر 2024 تک قبول کی جائے گی۔

تفصیلی معلومات یہاں دستیاب ہیں: https://ebsb.aicte-india.org/

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1KULP.jpeg

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی یاد میں 31 اکتوبر 2015 کو منعقدہ راشٹریہ ایکتا دیوس کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف خطوں کے لوگوں کے درمیان ایک پائیدار اور منظم ثقافتی رابطے کا خیال پیش کیا تھا۔ اس خیال کو عملی شکل دینے کے لیے، ای بی ایس بی پروگرام 31 اکتوبر 2016 کو شروع کیا گیا تھا۔  ای بی ایس بی کی ابتدا اور ارتقاء کے ساتھ ساتھ پروگرام کے تحت منعقد کی گئی سرگرمیوں، خصوصی اقدامات اور مہمات  ای-بک (https://ekbharat.gov.in) /JourneySoFarCampaign/index.html) میں دستیاب ہیں۔

ای بی ایس بی کے تحت شروع کیا گیا، یووا سنگم، پنچ پرن کے جڑواں عناصر -  اتحاد میں طاقت اور میراث میں فخر، کو آگے بڑھاتا ہے ۔ یہ پہل قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020  کے کلیدی موضوعات کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور تجرباتی سیکھنے اور براہ راست ہندوستان کے بھرپور تنوع کے علم کو حاصل کرنے پر  توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ ایک جاری تعلیمی اور ثقافتی تبادلہ ہے، جس میں تنوع کا جشن منایا جاتا ہے، جس میں شرکاء کو زندگی کے متنوع پہلوؤں، قدرتی زمین کی شکلوں، ترقی کے نشانات، انجینئرنگ اور تعمیراتی عجائبات، حالیہ کامیابیوں، اور میزبان ریاست /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ بات چیت اور سرگرمی سے مصروف  ہونے کا موقع ملتا ہے۔

یووا سنگم کے پانچویں مرحلے کے لیے ہندوستان بھر میں 20  نامور اداروں کی نشاندہی کی گئی ہے ، جس کے دوران ان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء، بالترتیب ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوڈل ایچ  ای آئی کی قیادت میں، اپنی جوڑی والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کریں گے۔

جوڑی والی ریاستوں کی فہرست

  1. مہاراشٹر اور اڈیشہ
  2. ہریانہ اور مدھیہ پردیش
  3. جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ
  4. جموں و کشمیر اور تمل ناڈو
  5. آندھرا پردیش اور اتر پردیش
  6. بہار اور کرناٹک
  7. گجرات اور کیرالہ
  8. تلنگانہ اور ہماچل پردیش
  9. آسام اور چھتیس گڑھ
  10. راجستھان اور مغربی بنگال

یووا سنگم کے دوروں کے دوران، پانچ وسیع علاقوں  - 5 پیز یعنی؛ پریٹن (سیاحت)، پرمپرہ (روایات)، پرگتی (ترقی)، پرسپر سمپرک (عوام سے عوام کا رابطہ)، اور پرودیوگیکی (ٹیکنالوجی) کے تحت کثیر جہتی  واقفیت دورہ کرنے والے وفد کو 5-7 دنوں کی مدت میں (سفر کے دنوں کو چھوڑ کر) فراہم کی جائے گی۔ یووا سنگم کے پچھلے مراحل میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا ہے اور آخری مرحلے میں رجسٹریشن کی تعداد 44000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک، ہندوستان بھر میں 4795 نوجوانوں نے یووا سنگم کے مختلف مراحل (2022 میں پائلٹ مرحلے سمیت) کے 114 دوروں میں حصہ لیا ہے۔

یووا سنگم، جو 'پوری حکومت' کے نقطہ نظر کی مثال ہے، کو شریک وزارتوں / محکموں/ ایجنسیوں اور ریاستی حکومتوں کے تعاون سے منظم کیا جاتا ہے۔ اس میں وزارت داخلہ، ثقافت، سیاحت، نوجوانوں کے امور اور کھیل، اطلاعات و نشریات، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کا محکمہ (ڈی او این ای آر) اور ریلوے شامل ہیں۔ پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے ہر حصہ لینے والے اسٹیک ہولڈر کے الگ الگ کردار اور ذمہ داریاں ہیں۔ مندوبین کا انتخاب اور یووا سنگم کے دوروں کی انجام دہی نوڈل ہائر ایجوکیشن  اداروں  (فہرست ضیمہ میں) کے ذریعے کی جاتی ہے، جو پہل  کو آگے بڑھاتے  ہیں۔

ضمیمہ

یووا سنگم مرحلہ پنجم کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ایچ ای آئیزکی جوڑی

نمبر شمار

ریاست 1

ایچ  ای آئی کا نام

ریاست 2

ایچ  ای آئی کا نام

1

مہاراشٹر

آئی آئی ایم ممبئی

اوڈیشہ

آئی آئی ٹی بھونیشور

2

ہریانہ

سی یو ہریانہ

مدھیہ پردیش

آئی جی این ٹی یو، امر کنٹک

3

جھارکھنڈ

آئی آئی ٹی دھنباد

اتراکھنڈ

آئی آئی ٹی روڑکی

4

جموں و کشمیر

آئی آئی ایم جموں

تمل ناڈو

این آئی ٹی ٹی ٹی آر چنئی

5

آندھرا پردیش

ایس پی اے، وجئے واڑہ

اتر پردیش

آئی آئی آئی ٹی الہ آباد

6

بہار

بہار کا  سی یو، گیا

کرناٹک

آئی آئی ٹی دھارواڑ

7

گجرات

آئی آئی ٹی گاندھی نگر

کیرالہ

آئی آئی آئی ٹی کوٹائم

8

تلنگانہ

مولانا آزاد نیشنل اردو، یونیورسٹی، حیدرآباد

ہماچل پریش

این آئی ٹی ہمیرپور

9

آسام

آسام یونیورسٹی، سلچر

چھتیس گڑھ

آئی آئی ایم رائے پور

10

راجستھان

آئی آئی ٹی جودھپور

مغربی بنگال

آئی آئی  ای ایس ٹی، شب پور

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

************

ش ح۔اک۔ق ر

U.No:1112


(Release ID: 2063875) Visitor Counter : 61