وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر جناب جارج کورین نے کیرالہ کے کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جانوروں سے متعلق قرنطینہ اور سرٹیفیکیشن سروس کا افتتاح کیاجس کا مقصد پالتو جانوروں کے ساتھ سفر کرنے والوں کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے
Posted On:
10 OCT 2024 3:46PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے آج کیرالہ کے کوچی میں کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے (سی آئی اے ایل) پر جانوروں کے قرنطینہ اور سرٹیفیکیشن کی نئی سروس (اے کیو سی ایس) کا افتتاح کیا۔ یہ سہولت پالتو کتوں اور بلیوں کی درآمد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو پالتو جانوروں کے مالکان کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کے مطابق ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے مویشیوں، ماہی گیری کی مصنوعات اور متعلقہ سرگرمیوں کے لیے درآمد اور برآمد کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف فریقوں سے تجاویز طلب کیں جس سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہونے کی امید ہے۔
اس اقدام کی تحت کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے نے متعدد سہولیات قائم کی ہیں جن میں 24 گھنٹے ایئر کنڈیشنڈ پالتو جانوروں کا اسٹیشن، ایک مخصوص کارگو سیکشن، کال کرنے پرجانوروں کے ڈاکٹروں کی سہولت ، ایک کسٹم کلیئرنس سینٹر اور پالتو جانوروں کے ساتھ آنے والے مسافروں کے لیے ایک سہولتی مرکز شامل ہیں۔ یہ نئی سروس پالتو جانوروں کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کی مدد کرنے اور کیرالہ میں جانوروں اور ماہی گیری کی اشیاء سے متعلق مجموعی درآمد اور برآمد کے عمل کو بہتر بنانے میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے۔
تقریب کے دوران مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ورشا جوشی نے سی آئی اے ایل کے ساتھ جانوروں کے قرنطینہ کی سہولیات سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ سی آئی اے ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر، جناب ایس سوہاس نے کہا کہ اس فیصلے سے پالتو جانوروں کے ساتھ آنے والے مسافروں کو بہت فائدہ ہوگا۔ اس شراکت داری کا مقصد اس عمل کو ہموار کرنا ہے تاکہ پالتو جانوروں کے مالکان اور مسافروں کے لیے عالمی معیار کی خدمات فراہم کرتے ہوئے جانوروں کو کیرالہ میں لانا آسان بنایا جاسکے۔
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت مویشیوں اور مویشیوں کی مصنوعات کی درآمد کو 1898 کے لائیو سٹاک امپورٹیشن ایکٹ کے تحت ریگولیٹ کرتی ہے، جس میں 2001 میں ترمیم کی گئی تھی، جس میں ہندوستان میں غیر ملکی بیماریوں کے داخلے کو روکنے پر توجہ دی گئی تھی۔ فی الحال، زندہ جانور بشمول پالتو جانور، چھ بڑے انٹری پوائنٹس کے ذریعے درآمد کیے جاتے ہیں جہاں اے کیو سی ایس اسٹیشن واقع ہیں جن میں دہلی، ممبئی، کولکتہ، چنئی، بنگلورو اور حیدرآبادشامل ہیں۔ کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس نئی سہولت سے کیرالہ میں جانوروں کی درآمد کرنے والے پالتو جانوروں کے مالکان کے لیے اخراجات اوران کی کوششوں میں کمی آئے گی، اور انہیں ایک زیادہ آسان متبادل فراہم ہوگا۔
*****
ش ح۔اع خ۔ ج
UNO-1107
(Release ID: 2063842)
Visitor Counter : 32