سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی بی سی نے مہاراشٹر کی بعض ذاتوں/ کمیونٹیوں کو او بی سی کی مرکزی فہرست میں شامل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا

Posted On: 09 OCT 2024 8:16PM by PIB Delhi

نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (این سی بی سی) نے 9 اکتوبر 2024 کو (i) لودھ، لودھا، لودھی؛ (ii) بڈ گجر، (iii) سوریہ ونشی گجر، (iv) لیو گجر، ریو گجر، ریوا گجر؛ (v) ڈانگری؛ (vi) بھویار، پوار (vii) کپیوار، منار کپیوار، منار کاپو، تلنگا، تیلنگی، پینٹاریڈی، بکے کاری ذاتوں/کمیونٹیوں کو ریاست مہاراشٹر کے لیے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی مرکزی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں مرکزی حکومت کو اپنا مشورہ دیا ہے۔

این سی بی سی کی دو رکنی بنچ نے، جس میں معزز چیئرپرسن، جناب ہنس راج گنگارام اہیر، اور معزز رکن، جناب بھون بھوشن کمل شامل تھے، 17 اکتوبر 2023 اور 26 جولائی، 2024 کو ممبئی میں اس میں شمولیت کے سلسلے میں سماعت کی۔ ریاست مہاراشٹر کے لیے مندرجہ بالا ذاتوں کو او بی سی کی مرکزی فہرست میں شامل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو مشورہ دینے کا حتمی فیصلہ 8 اکتوبر 2024 کو لیا گیا تھا۔

************

 

ش ح۔ ف ش ع

U: 1085



(Release ID: 2063677) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Marathi