جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کے جرمنی کےتین روزہ کامیاب دورے نےتوانائی کے تعاون کو فروغ دیا

Posted On: 09 OCT 2024 5:43PM by PIB Delhi

جدید اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 6 سے 9 اکتوبر 2024 تک جرمنی کا کامیاب دورہ مکمل کیا۔ یہ دورہ، جو ہیمبرگ پائیداری کانفرنس (ایچ ایس سی)کے ساتھ ہوا، عالمی پائیداری اور قابل تجدید توانائی کے تئیں بھارت کی وابستگی پر زور  اور توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اہم بات چیت میں سہولت فراہم کی۔

سات اکتوبر کو، وزیر نے ہیمبرگ پائیداری کانفرنس میں کلیدی خطاب کیا، جہاں انہوں نے عالمی قابل تجدید توانائی اور توانائی کی منتقلی کے اقدامات میں بھارت کے کردار اور بین الاقوامی شمسی اتحاد،پر روشنی ڈالی جس کو اب 100 سے زیادہ ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ جناب جوشی نے گزشتہ دہائی کے دوران قابل تجدید توانائی میں بھارت کی قابل ذکر پیشرفت پر زور دیا، جو کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن اور قیادت کا ثمرہ ہے۔ انہوں نے پائیداری کے تئیں خاص طور پر گرین شپنگ جیسے شعبوں میں بھارت کی وابستگی پراور عالمی توانائی کی منتقلی سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

دورے کے ایک حصے کے طور پر،جناب جوشی نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ متعدد دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین پی ڈی) کے ایڈمنسٹریٹر جناب اچم سٹینر کے ساتھ ان کی ملاقات نے بھارت کے بڑھتے ہوئے قابل تجدید توانائی کے منظر نامے اور پائیدار ترقی کے لیے مستقبل کے تعاون پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے جرمن وزیر برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (بی ایم زیڈ)محترمہ سونیجا شولز سے بھی ملاقات کی تاکہ سبز توانائی اور پائیداری میں مشترکہ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RNJU.jpg

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے جرمنی کے چانسلر مسٹر اولاف شولز سے بات چیت کی۔

 

ایچ ایس سی کے موقع پر،  جناب جوشی نے جرمنی کے چانسلر مسٹر اولاف شولز کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی۔ مرکزی وزیر جوشی نے مصر کے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر جناب کریم بداوی سے بھی بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی نائب صدر محترمہ روبرٹا کیسالی سے بھی ملاقات کی اور بھارت میں قابل تجدید توانائی کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب جوشی نے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے اقتصادیات و مالیات ڈاکٹر جمشید خود جیف کے ساتھ مزید بات چیت کی، جہاں انہوں نے توانائی کے منظر نامے میں عالمی تبدیلیوں اور توانائی کی منتقلی میں معاونت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر نے برطانیہ کی وزیر برائے ترقی محترمہ اینیلیز ڈوڈز سے بھی ملاقات کی، اور انہوں نے صاف ستھرے، زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے پر غور کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ عالمی پائیداری کے منصوبوں کی حمایت میں آئی ایم ایف کے کردار اور گرین انرجی کے شعبہ  میں بھارت کی قیادت کے بارے میں عالمی بینک کے صدر جناب اجے بنگا کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00237KG.jpg

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی جرمنی کے وائس چانسلر اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور کلائمٹ ایکشن  ڈاکٹر رابرٹ ہیبیک کے ساتھ

 

برلن میں، مرکزی وزیرجناب جوشی کا جرمنی کے وائس چانسلر اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور کلائمٹ ایکشن ڈاکٹر رابرٹ ہیبیک نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ڈاکٹر ہیبیک نے جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی امور اور کلائمٹ ایکشن کا خصوصی رہنمائی میں دورہ بھی کیا۔ ڈاکٹر ہیبیک نے مرکزی وزیر جوشی کو پچھلے 10 سالوں میں بھارت کے قابل تجدید سیکٹر کی شاندار ترقی کا اعتراف کیا اور قابل تجدید توانائی سے مشن 500گیگاواٹ کی طرف بھارت کے سفر پر امید کا اظہار کیا۔

Shri Joshi posted on X

ایچ ایس سی 2024 کے موقع پر،جرمنی کے وائس چانسلر اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور کلائمٹ ایکشن  ڈاکٹر رابرٹ ہیبیک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ ہم نے قابل تجدید توانائی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران گرین ہائیڈروجن، آف شور ونڈ، بائیو گیس اور سولر ویسٹ کی ری سائیکلنگ کے مواقع پر بھی غور کیا گیا۔ ہمیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ توانائی کی منتقلی پربھارت اور جرمنی کا تعاون اچھی طرح سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں، بھارت جرمنی کے لیے گرین ہائیڈروجن کے قابل اعتماد ذریعہ کے طور پر ابھرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003K9UB.jpg

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی برلن، جرمنی میں بھارتیہ تارکین وطن کے ساتھ

برلن میں جناب جوشی نے بھارتی سفارت خانے کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں بھارتیہ باشندوں کے ساتھ بات چیت کی، جہاں انہوں نے جرمنی کی معیشت میں ان کے تعاون اور بھارت کی عالمی موجودگی کو بڑھانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

ستمبر 2024 میں منعقدری ایویسٹ سمٹ 2024 کے دوران، بھارت اور جرمنی نے قابل تجدید توانائیوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھارت،جرمنی پلیٹ فارم کا آغاز کیا تھا جو قابل تجدید توانائی میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئےدوستانہ تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم سرمایہ کی بڑھتی ہوئی طلب کے لیے مزید کاروباری مواقع اور نئی راہیں پیدا کرنے میں سہولت فراہم کرے گا اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں معاونت  اور آر ای میں جدید تکنیکی حل کی ترقی کو بڑھا دے گا۔

جناب پرہلاد جوشی کا جرمنی کا دورہ قابل تجدید توانائی کے تعاون اور توانائی کی منتقلی کے اقدامات میں بھارت کی قیادت کو آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت نے توانائی کی منتقلی میں گہرے تعاون کی مضبوط بنیاد رکھی ہے، جس سے ایک پائیدار مستقبل کی تلاش میں ایک عالمی رہنما کے طور پربھارت کے کردار کو تقویت ملی ہے۔

*****

(ش ح۔اص)

UR No.1075


(Release ID: 2063666) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada