الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ڈیجی لاکر نے امنگ کے ساتھ شراکت داری کی: سرکاری خدمات تک ہموار رسائی کو غیر مقفل کیا
Posted On:
09 OCT 2024 6:27PM by PIB Delhi
نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) نے اُمنگ (یو ایم اے این جی) ایپ کو ڈیجی لاکر- انڈیاز ڈیجیٹل والیٹ کے ساتھ انضمام کا اعلان کیا ہے۔ اس تعاون کا مقصد شہریوں کو سرکاری خدمات کے وسیع رینج تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کرنا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ سہولت حاصل ہو اور صارفین کو ایک پلیٹ فارم کے ذریعے متعدد خدمات کا انتظام کرنے کے لائق بنایا جاسکے۔
صرف چند آسان اقدامات کے ساتھ اُمنگ سروسز تک رسائی حاصل کریں
اُمنگ ایپ پائپ لائن میں آئی او ایس تک توسیع کے ساتھ تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے قابل رسائی ہے۔ اور اب، صرف چند آسان اقدامات کے ساتھ، ان خدمات تک ڈیجی لاکر ایپ کے ذریعے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
شروع کرنے کا طریقہ:
- اپنے ڈیجی لاکر ایپ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کریں۔
- اپنے اینڈرائیڈ ڈیوائس پر ڈیجی لاکر ایپ کھولیں۔
- ڈیجی لاکر ایپ میں اُمنگ آئیکون پر کلک کریں۔
- اشارہ کرنے پر اُمنگ ایپ انسٹال کریں۔
- ڈیجی لاکر ایپ میں مختلف قسم کی سرکاری خدمات تک رسائی حاصل کریں۔
شہریوں اور حکومت کے درمیان آسان تعامل
یہ انضمام شہریوں کے لیے اس بات کو آسان بناتا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ موثر، ڈیجیٹل- فرسٹ انداز میں بات چیت کرسکیں۔ ڈیجی لاکر ذاتی اور سرکاری دستاویزات تک رسائی کو آسان بنانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، اور اُمنگ کے ساتھ انضمام کے بعد، اس نے ان خدمات کی حد کو بڑھا دیا ہے، جن تک آپ چلتے پھرتے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈیجی لاکر کے بارے میں
ڈیجی لاکر ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد ضروری دستاویزات کا محفوظ کلاؤڈ بیسڈ اسٹوریج فراہم کرنا ہے۔ اُمنگ جیسی ای- گورننس خدمات کے ساتھ مربوط ہو کر، ڈیجی لاکر مزید رسائی اور زندگی میں آسانی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم www.digilocker.gov.in ملاحظہ کریں۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 1077
(Release ID: 2063639)
Visitor Counter : 44