مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت(ایم او ایچ یو اے) نے آج نئی دہلی میں عالمی یوم ہیبی ٹیٹ 2024 منا یا


نوجوان شہری پہیلی کا گم شدہ حصہ ہیں: جناب توکھن ساہو

Posted On: 09 OCT 2024 5:54PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) حکومت ہند نے 9 اکتوبر 2024 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں عالمی یوم ہیبی ٹیٹ 2024 منایا۔ وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور، حکومت ہند، جناب توکھن ساہو نے اس تقریب کو عزت بخشی۔ اس تقریب میں سکریٹری، ایم او ایچ یو اےجناب سری نواس کاتیکیتھلا، ایڈیشنل سکریٹری (ہاؤسنگ)، ایم او ایچ یو اے جناب ستیندر پال سنگھ اور اقتصادی مشیر (ہاؤسنگ) جناب دنیش کپیلانے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں دیگر مدعوئین میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے مختلف اسٹیک ہولڈرز، ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹریواین انڈیاجناب شومبی شارپ، وزارت کے سینئر عہدیدار، سرکاری شعبے اور خود مختار تنظیموں کے سینئر عہدیدار، تحقیقی اور تعلیمی ادارے اور سول سوسائٹی تنظیمیں شامل تھیں۔

 جناب توکھن ساہو نے ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے 2024 کی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’’ملک کے نوجوان، تیزی سے ترقی حاصل کرنے اور شہروں کے لیے ایک روشن اور زیادہ پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے، شہری پہیلی کا اہم اور کسی حد تک غائب حصہ ہیں۔‘‘ وزیر مملکت (ایچ یو اے) نے عالمی یوم ہیبی ٹیٹ کے موضوع’’بہتر شہری مستقبل  کے لیے نوجوانوں کی شمولیت‘ کے ساتھ اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت کی نوجوانوں کی آبادی دیگر ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے جن کی اوسط عمر 35 سال سے کم ہے۔ نوجوانوں کی فعال شمولیت کسی بھی اسکیم؍پالیسی کی کامیابی اور 2047 تک حکومت کےوکست بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہو جاتی ہے۔بچوں کے روشن مستقبل کے لیے دلی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، عزت مآب وزیر مملکت(ایچ یو اے) نے ان کے اساتذہ اور والدین کو ان کی انمول رہنمائی اور تعاون کے لیے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ID48.jpg

اس سال کےورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے کاموضوع’’بہتر شہری مستقبل کے لیے نوجوانوں کی شمولیت‘‘ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی شراکتی عمل میں شمولیت اور مقامی قیادت کے مواقع کے ذریعے تیزی سے شہری کاری کے چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنا ہے۔ زیادہ جامع، لچکدار اور پائیدار شہری ماحول پیدا کرنے کے لیے شہری منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کے عمل میں نوجوانوں کی فعال شرکت کی وکالت پر زور دیا گیا ہے۔

سکریٹری جناب سری نواس کاتیکیتھلا نے زور دے کر کہا کہ بھارت کے پاس آبادی کے لحاظ سے نوجوانوں کی بڑی آبادی کے ساتھ مثبت مواقع ہیں۔نوجوانوں کی یہ بڑی تعدادتنقیدی سوچ رکھنے والے، تبدیلی کرنے والے اور رہنما پیدا کر سکتی ہے جو مناسب رہنمائی اور مدد سے بھارت کی ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔ بھارت کا یہ نوجوان آبادیاتی پروفائل ہمارے شہری مرکز کو نئی شکل دینے میں کلیدی محرک ثابت ہوگا، جس کی نشاندہی ان کی ڈیجیٹل مہارت، اختراعی سوچ اور کاروباری جذبے سے ہوتی ہے۔ سکریٹری نے حکومت کے کئی پروگراموں جیسےپی ایم اے وائی یو،ڈی اے یو۔این یو ایل ایم، امرت  2.0 وغیرہ کے بارے میں مزید تفصیل سے بتایا جوکہ نوجوانوں کو بہتر شہری مستقبل کے لیے بامعنی طور پر شامل  کرتے ہیں۔

ایڈیشنل سکریٹری (ہاؤسنگ) نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور ایک بہتر شہری مستقبل کی تخلیق کے لیے نوجوانوں کی شمولیت  کے عالمی یوم ہیبی ٹیٹ کے موجودہ موضوع کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ انہوں نے پائیدار شہری ترقی اور معاشی نمو کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مہارتوں کی شناخت اور اسے فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

حکومت ہند نے بھی 2024-25 کے مرکزی بجٹ میں نوجوانوں کی تعلیم، ہنر مندی کی ترقی، اختراعات اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات متعارف کروائے ہیں۔ آنے والے 5 سالوں میں 500 ٹاپ کمپنیوں میں 1 کروڑ نوجوانوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اگلے پانچ سالوں میں 4.1 کروڑ نوجوانوں کو روزگار اور ہنر مندی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے کی خصوصی رقم مختص کی گئی ہے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جناب شومبی شارپ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پیغام سنایا اور کنٹری پروگرام منیجر محترمہ پارول اگروالا نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یو این ہیبی ٹیٹ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہر تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، اور 2030 تک، 60 فیصد شہری رہائشیوں کی عمر 18 سال سے کم ہوں گی۔ یہ آبادیاتی تبدیلی شہری چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار حل پیدا کرنے کے لیے نوجوانوں کی توانائی کو بروئے کار لانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔

اس تقریب کو یادگاری بنانے کیلئے وزیر مملکت(ایچ یو اے) اور دیگر معزز مہمانوں کے ذریعہ اشاعتوں کا اجراء کیا گیااور  مختلف مقابلوں میں خصوصی طور پر معذور بچوں سمیت اسکولی بچوں میں انعامات کی تقسیم کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028GQ7.jpg

تقریب کے دوران ’’ہڈکو بیسٹ پریکٹسز ایوارڈ ٹو امپروو دی لوونگ‘‘ انوائرمنٹ کے فاتحین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اقتصادی مشیرایم او ایچ یوو اے جناب دنیش کپیلا نے اظہار تشکر پیش کیا۔

*****

(ش ح۔اص)

UN No.1074



(Release ID: 2063635) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil