سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور افراد کو  بااختیار بنانے  کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) اور اس کے اداروں نے دماغی صحت سے متعلق آگاہی ہفتہ 2024 کے دوران  مختلف سرگرمیوں  کو انجام دیا


مہم کا مقصد جامع اور معاون برادریوں کی تعمیر کے لیے دماغی صحت پر ایک قومی مذاکرہ تشکیل دینا ہے

Posted On: 09 OCT 2024 5:40PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی  ای پی  ڈبلیو ڈی) کے تحت قومی ادارے، دماغی صحت سے متعلق آگاہی ہفتہ 2024 کے تحت مختلف سرگرمیوں کو انجام دینے  کے لئے فعال اقدامات کر رہے ہیں۔ان سرگرمیوں کا مقصد پورے  ملک میں دماغی صحت کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا  اور جامع برادریوں کو آگے بڑھانا ہے، جو سب کے لئے دماغی  صحت  کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

ایک اہم اقدام میں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ری ہیبلیٹیشن (این آئی ایم ایچ آر)، سیہور، ایک کلی طور پر وقف شدہ مہم چلا رہا ہے، جس کا عنوان 'کام کی جگہ پر دماغی صحت' ہے اور جس میں معاون اور صحت مند کام کے ماحول پیدا کرنے کے لیے عمل کی ترغیب دینے کی خاطر متعدد ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔  اس مہم کا مقصد اس اہم کردار پر روشنی ڈالنا ہے، جو کام کی جگہیں افراد کی ذہنی تندرستی کو برقرار رکھنے میں ادا کرتی ہیں اور کام کی جگہوں کو مزید جامع اور ذہنی طور پر صحت مند بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GNKK.jpg

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز (این آئی ای پی آئی ڈی)، سکندرآباد نے ہفتے کا آغاز ایک حوصلہ بخش ریلی کے ساتھ کیا، جس سے دماغی صحت کے مسائل کے بارے میں توانائی اور بیداری پیدا ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZKRG.jpg

اس کے ساتھ ہی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لوکوموٹر ڈس ایبلٹیز (این آئی ایل ڈی)، کولکتہ، اور پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پرسنز ود فزیکل ڈس ایبلٹیز (پی ٹی. ڈی ڈی یو ، این آئی پی پی دی)، نئی دہلی، برادریوں  کی شمولیت اور مدد کی  غرض سے مختلف قسم کی ورکشاپس، ہیلتھ کیمپس اور دیگر انٹرایکٹو سرگرمیوں کا اہتمام کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034P0F.jpg

ان کوششوں کے ذریعے، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور اس کے ادارے دماغی صحت پر ایک قومی مذاکرہ تشکیل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں، جس سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ذہنی تندرستی کو سنجیدگی سے لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ایک ایسا کلچر پیدا کرنا ہے، جہاں ذہنی صحت کو ترجیح دی جائے اور ہر فرد ترقی کی منازل طے کر سکے۔

************

U.No:1069

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2063589) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil