مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یونیورسل پوسٹل یونین کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء

Posted On: 09 OCT 2024 2:30PM by PIB Delhi

ڈاک  کے عالمی دن کے موقع پر، محکمہ ڈاک، حکومت ہند نے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے ایک خصوصی سیٹ کا اجرا کیا۔ یہ ڈاک ٹکٹ محترمہ وندیتا کول، سکریٹری (مراسلات) نے میگھ دوت بھون، نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جاری کیں۔ اس اہم  سنگ میل کے موقع پر  محکمہ ڈاک کے سینئر افسران نے  اس تقریب شرکت کی اور یو پی یو کے قدیمی ورثے اور عالمی ڈاک خدمات کی تشکیل میں اس کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

نو  اکتوبر 1874 کو برن، سوئٹزرلینڈ میں قائم کیا گیا، یو پی یو جدید ڈاک خدمات  کا ایک اہم ستون  ہے، جس میں ہندوستان اس کے قدیم ترین اور فعال اراکین میں سے ایک ہے۔ یو پی یو نے بین الاقوامی ڈاک کے ضوابط کو معیاری بنانے، اپنے 192 رکن ممالک کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے  ڈاک کے تبادلےکو یقینی بنانے اور پوسٹل سروسز کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

شمال مشرقی خطے کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے اس موقع پر اپنا پیغام بھیجا ‘‘یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر، محکمہ ڈاک، حکومت ہند نے یونیورسل پوسٹل یونین کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے ایک خصوصی سیٹ جار ی کیا ہے۔یو پی یو ایک ایسی دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے جہاں مواصلات کی کوئی حد نہیں ہے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کے ساتھ، ہم جدت اور  سب کی شمولیت کے لیے ہندوستان کی مشترکہ وابستگی کا احترام کرتے ہیں اور عالمی  ڈاک نظام میں ایک اہم حصے کے طور پر انڈیا پوسٹ کے کردار کی تصدیق کرتے ہیں۔ آئیے ایک ساتھ مل کر فاصلوں کو ختم کرتے رہیں، کمیونٹیز کو متحد کریں اور تمام ممالک میں مواصلات کو فروغ دیں۔’’

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ کول نے یو پی یو کے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘ڈاک کی خدمات میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کی یو پی یو کا ورثہ انمول ہے۔ ڈیجیٹل ترقی کے ذریعے پوسٹل خدمات کو جدید بنانے کی ہماری کوششوں اور ای- کامرس  کے ذریعے  یو ٍپی یو کے اقدامات میں ہندوستان کی فعال شمولیت نے   ڈاک  کے عالمی منظر نامے میں ہندوستان کی پوزیشن کو وسعت دی ہے۔’’

اس سال کا عالمی یوم ڈاک منانا خاص طور پر معنی خیز ہے کیونکہ انڈیا پوسٹ نے قوم کی خدمت کے 170 سال مکمل کیے ہیں۔ شہری مراکز سے لے کر دور دراز کے دیہاتوں تک، انڈیا پوسٹ ملک بھر میں ضروری خدمات کی فراہمی اور لوگوں کو مربوط کرنے میں بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔

آج جاری کیے گئے تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ یو پی یو کے ساتھ ہندوستان کے مضبوط تعلق کی عکاسی کرتا ہے اور تعاون، اختراع اور سب کی شمولیت کی مشترکہ اقدار کی علامت ہے۔ وہ فاصلوں کو کم کرنے، مواصلات کی سہولت فراہم کرنے اور دنیا بھر کے لوگوں کو مربوط کرنے میں ڈاک خدمات کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے  ڈاک نظام  کے ساتھ انڈیا پوسٹ یو پی یو مشن  سے مطابقت رکھتا ہے اور اس کی  خدمات کو جدید بنا نے اور دنیا بھر میں  ڈاک کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے میں  معاون ثابت ہو رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-09at14.30.59C9VY.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع خ۔ن م۔

U-1054


(Release ID: 2063450) Visitor Counter : 47