امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں 329 کروڑ روپے کی لاگت کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
وزارت داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں 329 کروڑ روپے کی لاگت کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
ہندوستان میں پہلی بار وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے طبی سائنس کی تعلیم مقامی زبانوں میں شروع کی ہے
چار سو پچیس (425)بستروں پر مشتمل یہ اسپتال 244 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے جو اگلے 25 سالوں تک منسا کے لوگوں کی صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کرے گا
حال ہی میں دہلی پولیس نے 5600 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی ہیں اور اس میں ملوث بین الاقوامی منشیات گروہ کو ختم کر دیا ہے
مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد جموں و کشمیر ، پنجاب ، ہریانہ اور دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں تیزی سے بڑھ رہی منشیات کے کاروبارکوتباہ و بربادکر دیا ہے
صرف نریندر مودی حکومت ہی ‘نشا مکت بھارت’ کے عز م کو پوراکر رہی ہے
گجرات حکومت نے صرف 3 سالوں میں آٹھ ہزا ر پانچ سو کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی ہے
مودی جی نے ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ لوگوں کو صحت مند بنانے کی مہم شروع کی ہے
منسا میڈیکل کالج میں گجراتی زبان میں میڈیکل کی تعلیم شروع کی جائے گی
گجرات کے بچے اپنی زبان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر بنیں گے اور اس کا آغاز منسا سے ہوگا
2004 سے 2014 تک دس سالوں میں 152000کلو منشیات ضبط کیے گئے تھے جس کی مالیت 768 کروڑ روپےتھی جبکہ مودی حکومت 2014 سے 2024 تک دس سالوں میں 543600 کلو منشیات ضبط کی گئی ہے جس کی مالیت 27600 کروڑ روپے ہے
Posted On:
04 OCT 2024 9:36PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ اور تعاون کے مرکز ی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں329 کروڑ روپےکے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر پٹیل سمیت کئی معززین موجود تھے ۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گجرات حکومت منسا کے باشندوں کے لیے 244 کروڑ روپے کی لاگت سے 425 بستروں والے اسپتال کی تعمیر پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 425 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال اگلے 25 سالوں تک منسا کے لوگوں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج منسا میونسپلٹی کے 10 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ، سنگ بنیاد اور ای-افتتاح ہو رہا ہے ، ساتھ ہی 329 کروڑ روپے کی لاگت والے دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح ہو رہا ہے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ منسا میں ایک خوبصورت چندرسر جھیل تیار کی گئی ہے اور اس جھیل کو دریائے نرمدا سے پانی فراہم کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چندراڈو ، مالان ، ملائی سمیت کل 16 جھیلوں کو جوڑنے کا کام ، جس میں ریاست میں پہلے بنائی گئی 13 جھیلیں بھی شامل ہیں اور انہیں نرمدا کا پانی فراہم کرنے کا کام اس مانسون کے موسم میں مکمل کیا جا چکاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے آس پاس کے تمام علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا اور زرعی پیداوار میں بہتری آئے گی ، جس سے کسانوں کی خوشحالی ہوگی ۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ سنگ بنیاد رکھنے والے پروجیکٹوں میں سول اسپتال ، مالان جھیل کی خوبصورتی ، ساسنی اور مالان جھیلوں کے لیے پروگرام ، رنیا پور میں ایک کمیونٹی ہال ، پلوائی-مہودی روڈ کو دو طرفہ اور خشک فضلہ کو الگ کرنے کا پلانٹ شامل ہیں ۔ مزید برآں ، نیا اسپتال تمام سہولیات فراہم کرے گا ، جیسے کہ انتہائی نگہداشت ٹراما سینٹر ، جسمانی نقائص کے علاج سے متعلق سرجری، شعبہ اطفال ،ادویات ، امراض نسواں ، فزیوتھراپست ، رق پاشیدگی، ایکس رے ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی ، یہ سب ایک ہی عمارت میں سب کے لیے دستیاب ہوں گے ۔
وزارت داخلہ اور تعاون کے مرکز ی وزیرنے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں پہلی بار مقامی زبانوں میں طبی سائنس کی تعلیم کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ہندی میں میڈیکل کورسز پہلے ہی شروع ہو چکے ہیں ، جہاں 40 سے زیادہ میڈیکل کالج اب ہندی میں میڈیکل سائنس کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں ۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ منسا میں میڈیکل کالج کی تکمیل کے بعد میڈیکل سائنس کی تعلیم گجراتی زبان میں بھی شروع کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس انتظام کے نفاذ سے گجرات میں ہمارے بچے اپنی زبان میں تعلیم حاصل کر سکیں گے اور ڈاکٹر بن سکیں گے ۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ صرف دو دن پہلے دہلی پولیس نے 5600 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی اور اس میں ملوث ایک بین الاقوامی منشیات سنڈیکیٹ کو ختم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2014 میں ‘‘منشیات سے پاک بھارت’’ مہم کا آغاز کیا ، جس کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2004 سے 2014 تک مجموعی طور پر 768 کروڑ روپے مالیت کی 1,52,000 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں تھیں، جبکہ مودی حکومت کے 10 سالوں کے دوران 2014 سے 2024 تک 5,43,600 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں ہیں جس کی مالیت 27,600 کروڑ روپے ہے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے سے قبل جموں و کشمیر ، پنجاب ، ہریانہ اور دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں منشیات کا کاروبار تیزی سے پھیل رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے پہلے سے 36 گنا زیادہ مالیت کی غیر قانونی منشیات ضبط کرکے اس وبا کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ضبط کی گئی منشیات میں سے صرف تین سالوں میں تنہا گجرات حکومت نے 8500 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی ہیں ۔ جناب شاہ نے کہا کہ صرف نریندر مودی حکومت ہی منشیات سے پاک ہندوستان کے عزم کو پورا کر سکتی ہے ۔
جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں بے شمار تبدیلیاں کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے لوگوں کو صحت مند بنانے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر شروع کیا ہے ۔ جناب شاہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم مودی نے نہ صرف دوائیں ، اسپتال یا مالی مدد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی بلکہ صفائی ستھرائی ، ہر گھر میں بیت الخلاء کی تعمیر ، پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے اور یوگا کی حوصلہ افزائی جیسی کوششوں کو بھی فروغ دیا ۔ انہوں نے ذ کہا کہ‘‘کھیلو انڈیا’’ نے بچوں ، نوجوانوں اور نوعمروں کو مستحکم کرنا شروع کر دیا ہے ، یوگا کے ذریعے لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور لاکھوں غریب افراد ‘ آیوشمان بھارت اسکیم ’سے فائدہ اٹھا چکے ہیں ، جو 5 لاکھ روپے تک مفت طبی علاج فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سہولت گجرات میں 10 لاکھ روپے تک میں دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاندانوںمیں 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے ، حکومت ہند اور گجرات حکومت 10 لاکھ روپے کے بجائے 15 لاکھ روپے تک کے مکمل صحت کے اخراجات برداشت کریں گے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ہدف اگلے پانچ سالوں میں میڈیکل سیٹوں کی تعداد کو دوگنا کرنا اور 75,000 اضافی سیٹیں فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان جیسے بڑے ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت ہے ، جس میں غذائیت کی کمی کو ختم کرنا ، پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ، یوگا کو لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانا ، سستی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانا اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک مکمل نظام قائم کرنا شامل ہے ۔
******
ش ح۔ش آ ۔ ش ب ن
U-NO.1047
(Release ID: 2063421)
Visitor Counter : 26