بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے پتنجلی فوڈز لمیٹڈ(پی ایف ایل) کے ذریعہ پتنجلی آیوروید لمیٹڈ(پی اے ایل) کے ہوم اینڈ پرسنل کیئر(ایچ پی سی) ڈویژن کے حصول کو منظوری دی
Posted On:
09 OCT 2024 12:01PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا نے پتنجلی فوڈز لمیٹڈ(پی ایف ایل) کے ذریعہ پتنجلی آیوروید لمیٹڈ(پی اے ایل) کے ہوم اینڈ پرسنل کیئر(ایچ پی سی) ڈویژن کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ مجموعہ میں پی ایف ایل کے ذریعےپی اے ایل کے ایچ پی سی بزنس ڈویژن (نان فوڈ بزنس) کا حصول شامل ہے۔
پی ایف ایل تیل کے بیجوں کی پروسیسنگ، خوردنی استعمال کے لیے خام تیل کی ریفائننگ، تیل کے کھانے کی پیداوار، سویا سے کھانے کی مصنوعات اور ڈاون اسٹریم اور اپ اسٹریم پروسیسنگ سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے کاروبار میں مصروف ہے۔ یہ تیزی سے چلنے والی صارفی اشیاء کے کاروبار میں بھی مصروف ہے، تیز رفتاری سے چلنے والی صحت کی اشیاء جن میں بنیادی طور پر خوراک، بسکٹ اور غذائی مصنوعات شامل ہیں اور بادی توانائی سے بجلی پیدا کرنے اور مختلف مصنوعات کی تجارت میں مصروف ہے۔
پی اے ایل آیورویدک ادویات کی تیاری، تجارت، پیکنگ اور لیبلنگ کے کاروبار (ہربو منرل کی تیاریوں کے ذریعے، جڑی بوٹیوں اور معدنیات کو ملا کر)؛ایچ پی سی اشیاء؛ ڈیری اشیاء اور چاول وغیرہ کی تھوک کاروبار میں مصروف ہے ۔ ان کی پیشکش میں آیورویدک مصنوعات، پرسنل کیئر کی اشیاء اور صحت کے سپلیمنٹس کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔
ایچ پی سی ڈویژن اس کاروبار میں مصروف ہے، جس میں بالوں کی دیکھ بھال، اسکن کیئر، دانتوں کی دیکھ بھال اورہوم کیئر سے متعلق دیگر مصنوعات شامل ہیں۔
کمیشن کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔
*********************
UR-1045
(ش ح۔ ک ا۔ج ا )
(Release ID: 2063415)
Visitor Counter : 37