دیہی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش میں آج کئی منصوبوں کا افتتاح اور 500 کلومیٹر نئی پکی سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت آواس سکھی موبائل ایپ اور گرام سڑک سرویکشن اور پلاننگ ٹول کا افتتاح کیا
پورے ملک میں آج سے کچے گھر کا سروے شروع ہورہا ہے،پکے گھر کی فہرست میں چھوٹ گئے نام شامل کئے جائیں گے ،سروے چھ مہینے کے اندر پورا کرلیا جائےگا:جناب چوہان
ربیع کی فصل کےلئے کم سے کم امدادی قیمت کا اعلان ہونے والا ہے،میرے لئے آپ کی خدمت ہی بھگوان کی پوجا ہے:جناب چوہان
Posted On:
08 OCT 2024 6:54PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کے بھیروندا میں دیہی ترقی کی وزارت کے دیہی خود روزگارپروگرام میں حصہ لیا۔انہوں نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت آواس سکھی موبائ ایپ کا افتتاح کیا۔ 18 ریاستوں میں کمیونٹی کے ذریعہ چلائے جارہے 100 مراکز – سی ایم ٹی سی کا افتتاح کیا۔پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت 500 کلومیٹر پکی سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا اور گرام سڑک سرویکشن اور پلاننگ ٹول کا افتتاح کیا۔ساتھ ہی،مدھیہ پردیش کے پانچ نئے آر ایس ای ٹی آئی تربیتی مراکز کے قیام کی منظوری بھی دی۔مدھیہ پردیش کے وزیراعلی جناب موہن یادو،دیہی تری کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان ،پنچایتی راج کے وزیر پرہلاد پٹیل،دیہی ترقی کے سکریٹری شیلیش کمار سمیت وزارت کے کئی افسران پروگرام میں شامل ہوئے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ نے کہا کہ بہت سے کام شروع ہو چکے ہیں لیکن سب سے اہم کام یہ ہے کہ آج سے پورے ملک میں کچے گھروں کا سروے شروع ہو رہا ہے۔ جن لوگوں کے نام 2018 کے پکے گھروں کی فہرست میں رہ گئے تھے، اب ان کے نام شامل کیے جائیں گے۔ یہ سروے 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا تاکہ کوئی بہن بھائی محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فون، موٹرسائیکل یا اسکوٹر ہو تب بھی پردھان منتری آواس یوجنا میں نام شامل کیا جائے گا۔ لاڈلی بہنا کے ساتھ ساتھ لکھ پتی دیدی بنانے کی مہم بھی پورے ملک میں چلے گی۔ حکومت ہند وزیر اعظم کی قیادت میں مسلسل کام کر رہی ہے۔ لکھپتی دیدی کا مطلب ہے کہ ہر بہن کی ہر ماہ 10,000 روپے سے زیادہ کی آمدنی ہے۔ پہلے صرف 10 ہزار روپے آمدنی والے ہی ہاؤسنگ اسکیم کا فائدہ حاصل کرتے تھے لیکن اب آمدنی 15 ہزار روپے ماہانہ ہونے پر بھی ہاؤسنگ اسکیم میں نام شامل ہو جائے گا۔ لکھ پتی دیدی مہم کے لیے 100 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ جن لوگوں کے پاس ڈھائی ایکڑ تک سیرابی اور 5 ایکڑ تک غیر سیراب زمین ہے انہیں بھی پردھان منتری آواس یوجنا کا فائدہ ملے گا۔ کابینہ روزانہ کسانوں کے مفاد میں فیصلے کر رہی ہے۔ بیرون ملک سے تیل کی درآمد کے باعث سویابین کی قیمتیں کم ہو رہی تھیں۔ بھارتی حکومت بیرون ملک سے آنے والے تیل پر 27.5 فیصد ٹیکس عائد کرے گی تاکہ ملک میں سویابین کی قیمتوں میں اضافہ ہو۔ مرکزی حکومت نے منظوری دے دی ہے، اب مدھیہ پردیش میں سویابین کم از کم امدادی قیمت پر خریدی جائے گی۔ اس کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت نے پہلے ہی مونگ کی مکمل خریداری کی ہے۔ باسمتی دھان پر کم از کم برآمدی شرح بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اب چاول بیرون ممالک جائیں گے جس سے دھان کی قیمتیں بڑھیں گی۔
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اگر کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی حکومت ہے تو کسان دوست فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اس بار پیدا ہونے والی دال، اُڑد اور تور کی پوری مقدار کم از کم امدادی قیمت پر خریدی جائے گی تاکہ کسانوں کو اس کی صحیح قیمت مل سکے۔ بیج کی 109 نئی اقسام جاری کی گئی ہیں جو کم وقت میں زیادہ پیداوار دیں گی۔ ربیع کی فصل کی کم از کم امدادی قیمت کا اعلان ہونے والا ہے۔ میرے لیے آپ کی خدمت بھگوان کی پوجا ہے۔ ضلع سیہور بھی پیچھے نہیں رہے گا۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت رقم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں غریبوں کو 3 لاکھ 68 ہزار مکانات فراہم کیے گئے ہیں جو ریاستی حکومت دے گی۔ آپ کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے۔ مرکزی حکومت مدھیہ پردیش کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعظم کی قیادت میں غریبوں کی خدمت جاری رہے گی اور کاشتکاری بھی ترقی کرتی رہے گی۔ ہم آپ کی آمدنی کو دوگنا کر دیں گے۔ وزیراعلیٰ کے ریاستی اسکول مزید کھلیں گے۔ میں حکومت کو تیندو پتیوں پر بونس دینے پر بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ جناب شیوراج سنگھ نے تمام حاضرین کو نوراتری کی مبارکباد دی۔
************
ش ح۔ ام ۔
(U:1028)
(Release ID: 2063292)
Visitor Counter : 63