امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
گزشتہ تین مہینوں میں بڑی منڈیوں میں تور اور اُڑد کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد کی کمی آئی
خریف دالوں کے لیے موجودہ بوائی کا رقبہ گزشتہ سال سے 7 فیصد سے زیادہ ہے اور فصل کی حالت اچھی ہے: حکومت ہند کے محکمہ امور صارفین کی سکریٹری
مرکز نے ریٹیلرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (آر اے آئی) کے ساتھ دالوں کی قیمت پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
08 OCT 2024 4:54PM by PIB Delhi
امور صارفین محکمہ کی سکریٹری محترمہ ندھی کھرے نے آج ریٹیلرز ایسوسی ایشن آف انڈیا ( آر اے آئی ) اور بڑی منظم خوردہ چین کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی اور اہم دالوں کے منظر نامے اور قیمتوں کےرجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔ تہوار وں کے سیزن کے پیش نظر میٹنگ بروقت اور اہم ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں برس خریف دالوں کی بوائی کے رقبہ میں اضافہ اور منڈی میں دالوں کی بہتر دستیابی کے سبب حالیہ مہنوں میں منڈی میں دالوں کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
محکمہ امور صارفین کی سکریٹری نے مطلع کیا کہ بڑی منڈیوں میں تور اور اُڑ دکی قیمتوں میں گزشتہ تین مہینوں کے دوران اوسطاً تقریباً 10 فیصد کی کمی آئی ہے، لیکن خوردہ قیمتوں میں اتنی کمی نہیں دیکھی گئی ہے۔ چنے کے حوالے سے منڈی کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ میں کمی دیکھی گئی ہے، لیکن خوردہ قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ انہوں نے ہول سیل منڈی کی قیمتوں اور خوردہ قیمتوں کے درمیان مختلف رجحانات کی نشاندہی کی، جو بڑھتے ہوئے غیرضروری شرح کی نشاندہی کرتے ہیں، جسے خوردہ فروش مارکیٹ کی حرکیات سے باہر نکال رہے ہیں۔ رجحانات پرقریب سے نظر رکھی جارہی ہے اور اگر زیادہ فرق پایا جاتا ہے تو ضروری اقدامات شروع کیے جائیں گے۔
میٹنگ میں آر اے آئی کے افسران کے ساتھ ریلائنس ریٹیل لمیٹیڈ ،ویشال مارٹ، ڈی مارٹ ، اسپنسر اور دیگر خوردہ فروشوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
دستیابی کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ امورصارفین کی سکریٹری نے بتایا کہ مارکٹیوں میں خریف اور مونگ کی آمد شروع ہوگئی ہے، جبکہ مشرقی افریقی ممالک اور میانمار سے تور اور اُڑد کی درآمدات مقامی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مسلسل پہنچ رہی ہیں۔ گھریلو دستیابی کی تسلی بخش صورتحال اس حقیقت سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ بڑے خوردہ فروشوں کی جانب سے محکمہ امور صارفین کے اسٹاک ڈسکلوزر پورٹل پر اعلان کردہ دالوں کے اسٹاک کی مقدار ہر ہفتے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ رواں برس خریف دالوں کی بوائی کا رقبہ گزشتہ سال سے 7 فیصد سے زیادہ ہے اور فصل کی حالت اچھی رہی ہے۔ ربیع کی بوائی کی تیاری میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے پیداوار میں اضافہ اور دالوں میں خود کفالت کے مقصد سے ہر بڑی پیداوار کرنے والی ریاستوں کو فوکس پلان تفویض کیے ہیں۔ این اے ایف ایف ڈی اور این سی سی ایف آئندہ ربیع کے سیزن میں کسانوں کے اندراج اور بیجوں کی تقسیم میں شامل ہوں گے، جیسا کہ رواں برس خریف کی بوائی کے سیزن میں کیا گیا تھا۔
دستیابی کی موجودہ صورتحال اور منڈی کی قیمتوں میں نرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے سکریٹری نے خوردہ صنعت سے کہا کہ وہ دال کی قیمتوں کو صارفین کے لیے سستی رکھنے کی حکومت کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ اس سلسلے میں انہوں نے منظم خوردہ چینوں کو دعوت دی کہ وہ این سی سی ایف اور این اے ایف ای ڈی کے ساتھ بھارت دال اور خصوصی طور پر بھارت مسور دال اور بھارت مونگ دال کی
کی تقسیم میں تال میل پیدا کریں ، تاکہ صارفین کے درمیان بھارت دال کی احاطےاور رسائی کو وسیع اور گہرا کیا جا سکے۔
*****
ش ح۔م ع ن۔م ذ
UNO-1020
(Release ID: 2063253)
Visitor Counter : 48