ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے ای نے  لداخ  کے ہانلے میں،  ایشیا کی سب سے بڑی اور دنیا کی سب سے اعلیٰ امیجنگ چیرینکوف آبزرویٹری، ایم اے سی ای کا افتتاح کیا


ایم اے سی ای پروجیکٹ نہ صرف سائنسی تحقیق کو آگے بڑھانے میں بلکہ لداخ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے: ڈی اے ای کے سیکریٹری اور اٹامک انرجی کمیشن  کے چیئرمین ڈاکٹر  اے کے موہنتی

Posted On: 08 OCT 2024 3:32PM by PIB Delhi

ممبئی، 8 اکتوبر 2024

 

ڈی اے ای کے سیکرٹری  اور اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اجیت کمار موہنتی نے  4 اکتوبر 2024 کو لداخ کے ہانلے  میں میجر ایٹموسفیرک چیرینکوف ایکسپریمنٹ (ایم اے سی ای) آبزرویٹری کا افتتاح کیا۔ ایم اے سی ای ایشیا کی سب سے بڑی امیجنگ چیرینکوف دوربین ہے۔ ~ 4300 میٹر کی بلندی پر واقع، یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی سب سے اونچی دوربین بھی ہے۔ یہ دوربین  سودیسی  طرز پر بی اے آر سی نے ای سی آئی ایل اور دیگر بھارتی صنعتی شراکت داروں کے تعاون سے بنائی ہے۔ ایم اے سی ای آبزرویٹری کا افتتاح ڈی اے ای کی پلاٹینم جوبلی سال کی تقریبات کا حصہ تھا۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر موہنتی کی جانب سے  لداخ کے ہانلے میں یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی سے ہوا، جس سےایم اے سی ای آبزرویٹری کا باضابطہ افتتاح عمل میں آیا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں ڈی اے ای کے سکریٹری ڈاکٹر موہنتی نے  ایم اے سی ای دوربین کو نتیجہ خیز بنانے کی اجتماعی کوشش کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم اے سی ای آبزرویٹری بھارت کے لیے ایک یادگار کارنامہ ہے اور یہ ہمارے ملک کو عالمی سطح پر  کوزمک ریز کی تحقیق میں پیش پیش  رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوربین ہمارے لئے  اعلی توانائی کی حامل  گاما شعاعوں کا مطالعہ  آسان بنائے گی، جس سے کائنات کے سب سے زیادہ توانائی والے واقعات کو گہرائی سے  سمجھنے کی  راہ ہموار ہوگی۔ ڈاکٹر موہنتی نے زور دیا کہ ایم اے سی ای پروجیکٹ نہ صرف سائنسی تحقیق کو آگے بڑھانے میں  مدد کرے گا بلکہ لداخ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی تعاون کرے گا۔ طلباء کو فلکیات اور فلکی طبیعیات میں کیریئر بنانے کی ترغیب دے گا۔ ڈاکٹر موہنتی نے امید ظاہر کی کہ ایم اے سی ای پروجیکٹ بھارتی  ماہرین  فلکیات، سائنسدانوں اور انجینئروں کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گا۔ ڈاکٹر موہنتی نے اس شعبے میں بھارت کی اہم شراکت کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جن میں  ڈاکٹر  ہومی جے بھابھا شامل ہیں جن کا ورثہ بھارت کی کوزمک ریز کی تحقیق پر اثر انداز ہورہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1391F.jpg

ڈی اے ای کے سکریٹری اور اے ای سی  کے چیئرمین نے 4 اکتوبر 2024 کو ہانلے، لداخ میں ایم اے سی ای  آبزرویٹری کا افتتاح کیا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2I464.jpg

ڈی اے ای کے سکریٹری اور اے ای سی  کے چیئرمین نے 4 اکتوبر 2024 کو بھابھا  کتبے کا  ایم اے سی ای  جائے وقوع پر افتتاح کیا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3WVCW.jpg

ڈی اے ای کے سکریٹری اور اے ای سی  کے چیئرمین ڈاکٹر اجیت کمار موہنتی کا  افتتاحی خطاب

ڈی اے ای کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اجے رمیش سولے نے ہانلے ڈارک اسکائی ریزرو (ایچ ڈی ایس آر) میں سیاحت اور سائنسی سرگرمیوں کے درمیان توازن  قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں  کیریئر بنانے کے لئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (آئی آئی اے) کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اناپورنی سبرامنیم نے  ڈی اے ای کی مختلف اکائیوں اور آئی آئی اے کے درمیان نتیجہ خیز اشتراکی  کوششوں پر روشنی ڈالی۔

وہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے چیف فاریسٹ کنزرویٹر جناب سجاد حسین مفتی  نے ہانلے ڈارک اسکائی ریزرو کی اہم خصوصیات اور کمیونٹی کی شمولیت پر  روشنی ڈالی۔ انہوں نے ڈی اے ای کی سائنسی سرگرمیوں کے لیے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ  کی جانب سے  غیر متزلزل  حمایت کے عزم کو دہرایا۔

اپنے افتتاحی  خطاب میں بی اے آر سی کے  فزکس گروپ کے  ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس ایم یوسف نے بھارت کی خلائی اور کوزمک ریز  تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ایم اے سی ای دوربین  کی اہمیت پر زور دیا۔ بی اے آر سی کے ایکسٹرو  فزیکل سائنسز شاخ  کے سربراہ ڈاکٹر کے کے یادو نے شکریہ کے کلمات ادا کئے، جس کے بعد جدید ترین  ایم اے سی ای کنٹرول روم کا دورہ کیا گیا۔ تقریب میں موجود اہم شخصیات میں ماہرین فلکیات اور  تکنیکی اہلکاروں سے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4WGZ4.jpg

چار اکتوبر 2024 کو ایم اے سی ای آبزرویٹری کے افتتاح کے موقع پر اسٹیج پر موجود معزز شخصیات

(بائیں سے دائیں: ڈی اے ای  کے  ایڈیشنل سیکریٹری جناب اے آر سولے، ؛ ڈی اے ای کے سکریٹری اور اے ای سی  کے چیئر من  ڈاکٹر اجیت کمار موہنتی، مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے چیف فاریسٹ کنزرویٹر جناب سجاد حسین مفتی؛ آئی آئی اے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اناپورنی سبرامنیم ؛ بی اے آر سی کے  فزکس گروپ کے  ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس ایم یوسف)

اس موقع پر ایم اے سی ای پروجیکٹ کے تصویری سفرپر مبنی  کتابچے کا بھی اجرا کیا گیا۔ ڈاکٹر موہنتی نے نمبرداروں  کے نمائندوں (گاؤں کے لیڈروں)، اسکول کے صدر مدرس اور ہینڈل گومپا کے قابل احترام لاما کا خیر مقدم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5SJA5.jpg

تقریب کے دوران خصوصی تصویری  دستاویز   کی رونمائی

اس موقع پر ایم اے سی ای دوربین پر  مبنی خصوصی فلم دکھائی گئی جس میں پروجیکٹ کے دوران کی گئی  سائنسی اور ٹیکنالوجیکل پیش رفت کو دکھایا گیا۔ دن کا اختتام ایم اے سی ای آبزرویٹری کے گائیڈڈ ٹور کے ساتھ ہوا، جس میں شرکا  نے عالمی درجے کی آبزرویٹری کا خصوسی نظارہ کیا جس نے  بھارت کو عالمی فلکیات کے نقشے پر نمایاں مقام دلایا ہے۔

ایم اے سی ای دوربین کا افتتاح بھارتی  ایسٹرو فزکس اور کوزمک ریز تحقیق کی راہ میں  اہم قدم ہے۔ ~ 4300 میٹر کی بلندی پر واقع، ایم اے سی ای دوربین اعلی توانائی کی حامل  کوزمک گاما شعاعوں کا مشاہدہ کرے گی، جس سے  کائنات کے سب سے زیادہ توانائی  کے حامل  واقعات جیسے  سپرنووا، بلیک ہولز اور گاما رے  دھماکوں کو سمجھنے کی عالمی کوششوں میں تعاون ہوگا۔ یہ سہولت عالمی مشاہدوں  میں تعاون کرے گی جس سے ملٹی میسنجر فلکیات کے میدان میں بھارت کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔

ایم اے سی ای پروجیکٹ کا مقصد بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا، خلائی تحقیق میں بھارت کے تعاون کو آگے بڑھانا اور عالمی سائنسی برادری میں بھارت کی پوزیشن کو تقویت دینا ہے۔ یہ آبزرویٹری بھارتی سائنس دانوں کی آنے والی نسلوں کے لیے  مشعل راہ ثابت ہوگی اور انہیں ایسٹرو فزکس کے نئے محاذ  تلاش کرنے کی ترغیب دے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6EELU.jpg

تقریب کے دوران کمیونٹی کے نمائندوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7MTE3.jpg

معززین کا ایم اے سی ای  کنٹرول روم کا دورہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/8F2PH.jpg

رات کےوقت ایم اے سی ای دوربین  سے مشاہدہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/9C2VJ.jpg

ڈی اے ای کے سکریٹری اور اے ای سی  کے چیئرمین، بی اے آر سی کی  فزکس گروپ کی ٹیم کے ساتھ، 5 اکتوبر 2024 کو ایم اے سی ای کے مقام پر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ض ر ۔ن م۔

U- 1019

                          


(Release ID: 2063247) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil