وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی پیداوار کے محکمے کی خصوصی مہم 4.0 زورو شور سے جاری


اسکریپ اور دیگر ناکارہ سامانوں کو ہٹانے کے بعد 8؍لاکھ مربع فٹ اضافی جگہ دستیاب ہونے کا امکان

Posted On: 08 OCT 2024 4:36PM by PIB Delhi

دفاعی پیداوار کے محکمے (ڈی ڈی پی) اور اس کے تمام ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (ڈی پی ایس یو ایس) اور اس کے  ملک کے مختلف حصوں میں واقع منسلک دفاتر میں زور وشور سے سوچھتا پر خصوصی مہم 4.0 چل رہی ہے۔ اس مہم کا تیاری کا مرحلہ 15؍ستمبر 2024 سے 30؍ستمبر 2024 کے درمیان شروع ہوا تھا، تاکہ مہم کے دوران صفائی کے لیے اہداف کی نشاندہی کی جا سکے۔

اصل مہم 2 اکتوبر 2024 سے شروع ہوئی  ہے، جس کا اختتام 31؍اکتوبر 2024 کو ہوگا۔ خصوصی مہم کے تیاری کے مرحلے میں  ڈی ڈی پی نے اپنے ڈی پی ایس یوز اور منسلک دفاتر کے ساتھ پورے ملک میں صفائی کے لیے تقریباً(800)کی نشاندہی کی ہے اور اب تک 605 سائٹس کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ خصوصی مہم 4.0 کو مناسب طریقے سے نافذ کرنے کے لیےسکریٹری (ڈی پی) نے ڈی پی ایس یو کے سی ایم ڈیز اور منسلک دفاتر کے ڈی جی سطح کے افسران کے ساتھ میٹنگ طلب تھی۔ روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسر اور عہدیداروں کی ایک سرشار ٹیم  کرتی ہے اور حصولیابیوں کوانتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے( ڈی اے آر پی جی) کے زیر اہتمام(ایس سی ڈی پی ایم) پورٹل پر اپ لوڈ کرتی ہے۔ اس مہم میں تمام ڈی پی ایس یو ایز اوراس سے  منسلک دفاتر جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔

اب تک اہداف کی کامیاب شناخت میں اہم پیش رفت کی اطلاع ملی ہے اور ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام  ڈی پی ایس یو ایز اور  اس سے منسلک دفاتر میں پورے زورو شور سے کام جاری ہے۔رواں برس اسکریپ اور دیگرناکارہ سامانوں  کو ٹھکانے لگانے کے بعدقابل ذکرطور پر 8 لاکھ مربع فٹ جگہ کے خالی ہونے امکان ہے اور اب تک اسکریپ اور دیگر ناکارہ سامانو ںکو ہٹانے کے بعد  109,903 مربع فٹ جگہ خالی کرائی چکی  ہے۔  اب تک 6769 فزیکل فائلیں جائزہ لینے/نمٹانے کے لیے شناخت کی گئی ہے۔ مہم کے تحت ایم ٹی 30000؍ سے زیادہ نا قابل خدمت اسٹورز/ اسکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا ہے،اس طرح جس سے  3.6 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ مہم کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لیے ڈی پی ایس یو ایزاور ڈی ڈی پی کے ذریعہ ایکس(جیسے پہلے ٹوئیٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر  #SpecialCampaign 4.0 پر ٹیگ کرتے ہوئے  147 سے زیادہ ٹویٹس پوسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اب تک ڈی ڈی پی میں ڈی پی ایس یوز سے سوچھتا سرگرمیوں میں 8,602 افراد نے حصہ لے لیا ہے۔  ڈی ڈی پی کے مقرر کردہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مہم زور وشور سے جاری ہے۔

**********

 (ش ح۔  م ع ن- م ذ)

UNO-1018


(Release ID: 2063229) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Tamil