وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری اور ان کے جرمن ہم منصب نے دفاعی صنعتی تعاون اور سپلائی چین لچک کو مزید مضبوط بنانےکے طریقوں پر  ٹیلی فونک گفتگو کے دوران تبادلہ خیال کیا

Posted On: 08 OCT 2024 2:22PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 08 اکتوبر 2024 کو جرمنی کے وفاقی وزیر دفاع مسٹر بورس پسٹوریئس کے ساتھ ٹیلی فون پر  بات چیت کی۔جس میں  انہوں نے فضائی اور سمندری ڈومین  میں مشقوں سمیت جاری دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کا مختصر جائزہ لیا۔

وزراء نے دفاعی صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور سپلائی چین کی لچک کو بڑھانے کے طریقہ کار پر تبادلہ ٔخیال کیا۔ انہوں نے دفاعی مصروفیات اور مشترکہ پروجیکٹوں کو مضبوط شکل دینے کے لیے مستقبل قریب میں ملاقات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کا مقصد دفاع کو ہندوستان-جرمنی باہمی تعلقات کے ایک کلیدی ستون کے طور پر تبدیل کرنا ہے۔

*****

 

 

 (ش ح۔  م ع ن)

UNO-1012


(Release ID: 2063172) Visitor Counter : 42