سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم، دہرادون نے 83واں سی ایس آئی آر یوم تاسیس منایا

Posted On: 08 OCT 2024 12:21PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم(آئی آئی پی) نے 7 اکتوبر 2024 کو سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل(سی ایس آئی آر) کے 83 ویں یوم تاسیس کو فخر کے ساتھ منایا جس میں تحقیق میں اپنی کامیابیوں اور پائیداری کے عزم کو ظاہر کیا گیا۔

 چندر شیکھر این، ای ڈی اور ہیڈ (آر اینڈ ڈی) بی پی سی ایل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایس ایچ۔ لمس ٹیکنالوجی کے وی پی اور ایم ڈی راما راؤ مری مہمان خصوصی تھے۔

تقریب کا آغازشمع روشن کرکے کیا گیا، جو روشن خیالی اور نئی شروعات کی علامت ہے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں ڈائریکٹر سی ایس آئی آر- آئی آئی پی   عزت مآب ڈاکٹربشٹھ، نے ایسے وقت میں  جب  بھارت اپنی آزادی کے سو سال مکمل کررہا ہے ان  چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پائیدار ٹیکنالوجیز کی ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اختراع پر مبنی  حل  کی ضرورت پر زور دیا جو ایک پائیدار مستقبل کی راہ ہموار کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016S5O.jpg

‘ہمان خصوصی  جناب  چندر شیکھر این نے  بھارت  کے خالص صفر اہداف کو پورا کرنے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ وسائل کے استعمال کی اہم ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جدت کو فروغ دینے اور پائیداری کے طریقوں میں بامعنی تبدیلی لانے میں تحقیقی اداروں اور صنعت کے درمیان شراکت کے اہم کردار پر زور دیا۔

مہمان خصوصی، جناب  راما راؤ مری نے ‘‘بھارت کی ترقی کے اقدامات کے لیے لیومس اور آئی آئی پی کے تعاون’’ کی وضاحت کی، اور جامع ٹیکنالوجیز کی اہمیت پر زور دیا جو کہ بھارت کے سوچھ بھارت اور گلوبل بائیو فیولز الائنس(جی بی اے) کے اقدامات سے ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے توجہ کے اہم شعبوں پر روشنی ڈالی،  جس میں  پلاسٹک کے فضلے  سے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنا، کاربن کے اخراج میں کمی لانے کی حکمت عملیوں کو نافذ کرنا، اور  ماحول دوست  ٹیکنالوجی جیسے بائیو فیول کی پیداوار اور بائیو پیٹرو کیمیکل مصنوعات کو فروغ دینا شامل ہے۔

تقریب میں ملازمین کو سی ایس آئی آر کے لیے 25 سال کی وقف خدمات کے لئے نوازا گیا اس کے علاوہ  30 ستمبر 2023 اور 31 اگست 2024 کے درمیان ریٹائر ہونے والے ملازمین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

عمدہ کارکردگی  کا اعتراف کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے  ‘‘سوچھتا مشن’’ پہل کے لیے ایوارڈ پیش کیے گئے۔ آئی آئی پی کی یہ  صفائی مہم کمیونٹی کے لیے ایک تحریک کا کام کرتی ہے، صفائی کو برقرار رکھنے اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے میں فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ سی ایس آئی آر- آئی آئی پی کے لیبارٹری کے نمائندوں کو صاف اور منظم کام کی جگہوں کو صاف اور منظم بنائے رکھنے کے  ان کے عزم کے لیے نوازا گیا۔

شام کی تقریبات میں ایک رنگا رنگ  ثقافتی پروگرام شامل تھا جس میں آئی آئی پی کے عملے کے بچوں، طلباء، پروجیکٹ کے عملے، اور باقاعدہ عملے کے بچوں کی صلاحیتوں کو  پیش  کیا گیا، جنہوں نے گیت اور رقص کے ذریعے جوش و خروش کے ساتھ پرفارم کیا۔ اس جشن میں کمیونٹی کی مزید شمولیت کے لئےبیڈمنٹن  مقابلوں کے لئے  انعامات کی تقسیم بھی شامل تھی،

تقریب ، ڈاکٹر ہیمنت مدھوکر کلکرنی صاحب ،چیف سائنٹسٹ اور سی ایس آئی آر- آئی آئی پی  میں ایس سی ڈی ڈی کے سربراہ کے تہہ دل سے  اظہار تشکر کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔

جیسا کہ سی ایس آئی آر- آئی آئی پی  عالمی سطح کی تحقیقی تنظیم بننے کے سی ایس آئی آر  کے وژن کو برقرار رکھے ہوئے ہے، یہ اعلیٰ معیار کے سائنسی اور پائیدار حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو قومی اور عالمی دونوں چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش ب ۔رض

U-1004


(Release ID: 2063091) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil