جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان ایک پائیدار توانائی مستقبل کے حصول کے عزم میں ایک معقول عالمی آواز کے طور پر کھڑا ہے: جناب پرہلاد جوشی


مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے جرمنی میں ہیمبرگ پائیداری کانفرنس میں قابل تجدید توانائی اور گرین شپنگ میں ہندوستان کی پیشرفت پر روشنی ڈالی

سال2014 کے بعد سے، ہندوستان نے اپنی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں تبدیلی کا زبردست اضافہ دیکھا ہے، جس میں 75 گیگاواٹ سے 208 گیگاواٹ تک 175فیصد اضافہ ہوا ہے: مرکزی وزیر

ہندوستان گرین شپنگ سیکٹر میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے، 2030 تک جہاز سازی کے سب سےچوٹی کے دس ممالک اور 2047 تک  چوٹی کے پانچ ممالک میں شامل ہونے کا ہدف ہے: مرکزی وزیر جوشی

Posted On: 07 OCT 2024 6:57PM by PIB Delhi

گرین شپنگ اور توانائی کی منتقلی میں ہندوستان کی نمایاں پیش رفت پر زور دیتے ہوئے، جدید اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 7 اکتوبر 2024 کو جرمنی میں ہیمبرگ پائیداری کانفرنس میں کلیدی  خطبہ دیا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ہندوستان ایک پائیدار توانائی مستقبل کے حصول کے عزم میں ایک معقول عالمی آواز کے طور پر کھڑا ہے جو ہماری ترقی کے عزائم اور ماحولیاتی ذمہ داری سے ہم آہنگ ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے ہندوستان کی توانائی کی منتقلی پر روشنی ڈالی اور نوٹ کیا کہ ہندوستان نے قابل تجدید توانائی کی طرف اپنی  پیش رفت میں اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’بھارت واحد جی20 ملک ہے جس نے جی20 ممالک میں سب سے کم فی کس اخراج ہونے کے باوجود اپنے موسمیاتی اہداف کو مقررہ وقت سے پہلے پورا کر لیا ہے‘‘ ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی حفاظت اور رسائی ہندوستان کے لیے سب سے اہم ہے، لیکن اس نے قومی اور عالمی سطح پر توانائی کی منتقلی کے لیے قوم کے عزم میں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

اس خطاب میں، مرکزی وزیر جوشی نے نوٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے 2014 سے اپنی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں زبردست اضافہ دیکھا ہے، جس میں 75 جی ڈبلیو  سے آج 208 جی ڈبلیو  تک 175فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ کل آر ای  193.5 بلین یونٹس سے بڑھ کر 360 بلین یونٹس ہو گیا، جو کہ اس مدت کے دوران 86 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ شمسی توانائی کی صلاحیت میں بھی پچھلے 10 سالوں میں 33 گنا اضافہ ہوا ہے۔ جناب جوشی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی سولر الائنس، جسے 100 سے زیادہ ممالک کی حمایت حاصل ہے، شمسی توانائی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی عالمی کوششوں میں ہندوستان کے قائدانہ رول کو  ظاہر کرتا ہے۔

وزیرموصوف نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی، پائیداری کے تصور کی جڑیں ہندوستانی روایت میں گہری ہیں، انہوں نے رگ وید سے گایتری منتر کا حوالہ دیا  جس میں انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے بارے میں ہندوستان کے قدیم عقیدے کو اجاگر کیا گیا۔

گرین شپنگ اقدامات:

گرین شپنگ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب جوشی نے عالمی تجارت میں سمندری شعبے کے اہم کردار اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر اس کے اثرات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا،’’جبکہ ہم  نیٹ زیرو اخراج کے ہدف کو  حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں، پائیدار بحری نقل و حمل کی ضرورت بہت اہم ہو گئی ہے۔ حکومتی اقدامات، تکنیکی ترقی، اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعہ ہندوستان گرین شپنگ سیکٹر میں اہم پیش رفت کر رہا ہے۔‘‘

وزیرموصوف نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح ہندوستانی شپ یارڈز کو جدید بنایا جا رہا ہے اور پرانے ڈاک یارڈز کو دوبارہ کھولنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ گرین شپ بلڈنگ کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے متبادل ایندھن اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع جیسے بائیو فیول اور ونڈ پاورکے تعلق سےحکومت کی مضبوط عہدبستگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان سبز جہاز سازی کے لیے ایک امید افزا مرکز بنتا جا رہا ہے۔  ہندوستان 2047 تک بحری جہاز سازی کے چوٹی کے  پانچ ممالک میں مقام بنانے کے ہدف کے ساتھ ہائبرڈ ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے گرین شپنگ ایندھن اور جہازوں کی مدد کے لیے اپنے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔

نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن (این جی ایچ ایم)، جس کا آغاز 2.4 بلین ڈالرکی لاگت کے ساتھ کیا گیا ہے، کا مقصد 2030 تک سالانہ 5 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) گرین ہائیڈروجن پیدا کرنا ہے، جس میں 100بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور 6 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے بین الاقوامی حصص داروں کو ہندوستان کے پرجوش گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں تعاون کرنے کی دعوت بھی دی۔

این جی ایچ ایم کے تحت پائلٹ پروجیکٹس،14 ڈالر ملین کی سرمایہ کاری کے ساتھ، پہلے ہی جہاز رانی کے شعبے میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے امکانات  تلاش کر رہے ہیں۔ وزیرموصوف نے وضاحت کی کہ’’ ہم موجودہ جہازوں کو گرین ہائیڈروجن یا اس کے مشتقات پر کام کرنے کے لیے تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ شپنگ کارپوریشن آف انڈیا فی الحال دو جہازوں کو سبز میتھانول پر چلنے کے لیے تبدیل کر رہی ہے۔‘‘ تقریباً 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہندوستان، ہائیڈروجن مراکز کی ترقی کے لیے  پیش رفت  طے کر رہا ہے جو اس کے توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کر دے گا۔ مزید یہ کہ بندرگاہیں جیسے دین دیال، پیرا دیپ، اور وی او  چدمبرانار کو ہائیڈروجن سے چلنے والے سبز بحری جہازوں کی مدد کے لیے بنکرنگ اور ایندھن بھرنے کی سہولیات کے ساتھ کلیدی ہائیڈروجن مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

جناب پرہلاد جوشی نے اپنے خطاب کا اختتام اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کیا کہ، ’’ہندوستان کی اختراعی ٹکنالوجی، مضبوط انفراسٹراکچر میں سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعاون کی آبیاری نے ہمیں اس عالمی منتقلی میں محض حصہ دار سے لے کر ایک اہم قوت کے طور پر بلند کیا ہے۔‘‘

*****

ش ح ۔م م   ۔  م  ص

 (U:986)


(Release ID: 2062985) Visitor Counter : 33