صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالدیپ کی خاتون اول نے ایف ایس ایس اے آئی  کا دورہ کیا، فوڈ سیفٹی سے متعلق اقدامات کی تعریف کی

Posted On: 07 OCT 2024 6:35PM by PIB Delhi

 صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی ) نے مالدیپ کی خاتون اول اور ان کے وفد کاایف ایس ایس اے آئی  ہیڈکوارٹر، ایف ڈی اے بھون میں منعقدہ میٹنگ میں آج یہاں استقبال کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

میٹنگ کے دوران  محترمہ  ساجدہ محمد نے کوڈیکس ایلیمینٹیریس کمیشن کے لیے ہندوستان کے رابطہ پوائنٹ کے ساتھ ایک پرکشش بات چیت کی، جس میں فوڈ سیفٹی کے معیارات اور ریگولیٹری فریم ورک کے کلیدی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاتون اول کو ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعے ملک بھر میں فوڈ سیفٹی کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانے کے لیے قائم کیے گئے لیبارٹری کے ماحولیاتی نظام سے آگاہ کیا گیا۔ خاتون اول نے کہا کہ مالدیپ کے فوڈ سیفٹی معیارات کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنا مالدیپ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LEHS.jpg

میٹنگ کے ایک حصے کے طور پر، ایف ایس ایس اے آئی نے اپنے اہم اقدام، فوڈ سیفٹی آن وہیلز (ایف ایس ڈبلیو) کے ایک مختصر مظاہرے کا اہتمام کیا، جو ایک موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری ہے جو موقع پر فوڈ سیفٹی  کاٹیسٹ کرنے اور کھانے پینے کی اشیا کے تئیں بیداری پیدا  کرنے کے لیے ایک اہم ٹول کے طور پر کام کرتی ہے۔ خاتون اول نے اس اقدام  کی ستائش کی  اور زمینی سطح پر خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایف ایس ایس اے آئی کی کوششوں کی تعریف کی۔

 

 

************

ش ح ۔م م   ۔  م  ص

 (U:981  ) 


(Release ID: 2062944) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Tamil