کوئلے کی وزارت
کوئلہ اورکانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ڈبلیو سی ایل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ کا دورہ کیا
مرکزی وزیر نے تمام سی آئی ایل ذیلی اداروں پر زور دیا کہ وہ ملک کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اپنے سالانہ اہداف کو حاصل کریں
وزیر نے حصول اراضی، ماحولیات اور جنگلات کی منظوری اور نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے تیز رفتاری کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا
Posted On:
07 OCT 2024 4:53PM by PIB Delhi
کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ناگپور میں ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ڈبلیو سی ایل) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری بھی تھے۔ جائزہ میٹنگ میں کوئلہ کی وزارت کی ایڈیشنل سیکریٹری محترمہ روپندر برارنے بھی شرکت کی، کول انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین جناب پی ایم۔ پرساد اور ڈبلیو سی ایل اور مقامی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار موجود رہے۔
میٹنگ کے دوران جناب جی کشن ریڈی نے ڈبلیو سی ایل کی کوئلے کی پیداوار،پیداواری صلاحیت، ترسیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اور پروجیکٹ سے متاثر ہونے والے افراد (پی اے پیز) سے متعلق مسائل پر تبادلہ ٔ خیال کیا۔ موجودہ مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے لیے کوئلے کی پیداوار،ترسیل اور اووربرڈن ریموول (او بی آر) کی میٹرکس کا احاطہ کرتے ہوئے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دیا، اوریہ یقین دہانی کرائی گئی کہ ڈبلیو سی ایل مالی سال کے اختتام تک اپنے سالانہ پیداواری اہداف کو پورا کر لے گا۔
جناب جی کشن ریڈی نے اپنے خطاب میں ملک کی کوئلے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام سی آئی ایل ذیلی اداروں کو اپنے سالانہ اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کوئلے کے شعبے میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لیے موجودہ کان کنی کے کاموں کو وسیع کرنا اور نئے پروجیکٹوں کو شروع کرنا دونوں ہی بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ مزید برآں انہوں نے ان کوششوں کو آگے بڑھانے میں وزارت کوئلہ کی طرف سے زمین کے حصول، ماحولیاتی اور جنگلات کی منظوری اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے میں مدد مکمل اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے صفائی کارکنوں کو ‘سوچھتا ہی سیوا ابھیان 2024’ میں ان کی غیر معمولی شراکت کے لیے اعزاز سے بھی نوازا۔ وزیر نے سابق صفائی کارکن آنجہانی شری نونہارے کی بیٹی کی تعلیم اوراس کی خاندانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مالی مدد بھی فراہم کی۔
جائزہ اجلاس سے پہلے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے وزارت کوئلہ کے ‘ ایک پیڑماں کے نام ’ پہل کے تحت شجرکاری کی۔ وزیر نے ڈبلیو سی ایل ہیڈ کوارٹر میں انٹیگریٹڈ کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر (آئی سی سی سی) کا دورہ کیا، جو کانوں کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدیدسہولت فراہم کرتی ہے۔ وزیر موصو ف نے اپنے دورہ کے دوران ڈبلیو سی ایل کی کول ایس ایچ اے سی ٹی ای ٹیم کا بھی افتتا ح کیا، جو کہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس مسلح سیکورٹی اہلکاروں کی ایک خصوصی ٹیم ہے جو کوئلے کی کانوں میں مداخلت اور غیر مجاز رسائی سمیت ہنگامی صورتحال کا فوری طور پر نمٹ سکتی ہے۔
مرکزی وزیر نے نیشنل سینٹر فار کول اینڈ انرجی ریسرچ (این اے سی سی ای آر) کا بھی افتتاح کیا اور ڈبلیو سی ایل کے سی ایس آر فلیگ شپ پروجیکٹ، 'تراش 2.0' کا آغاز کیا۔ اس اقدام کے تحت 40 طلباء کو آئی آئی ٹی-جے ای ای اور این ای ای ٹی امتحانات کی کوچنگ کے ساتھ رہائش، کھانا، کتابیں اورایک ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔جناب کشن ریڈی نے تراش 2.0 پروگرام کے چار طلباء کو مبارکباد بھی دی، جنہوں نے 10ویں جماعت کے امتحانات میں 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔
مرکزی وزیر کا یہ دورہ توانائی کی حفاظت، تکنیکی ترقی اور کمیونٹی کی بہبود پر حکومت کی توجہ کو اجاگر کرتا ہے۔ این اے سی سی ای آر اور ‘تراش2.0’ کا آغاز خود انحصاری ،کوئلے کے شعبہ کو جدید بنانے، تعلیم اور ترقی میں ایک نئے دور کی نشان دہی کرتا ہے اور کوئلے میں آر اینڈ ڈی کو مضبوط کرتا ہے اور آپریشنز کارکردگی کو بڑھاتا ہے، جس سے توانائی کے مستقبل کو پائیداربنانے میں مدد ملتی ہے۔
********
ش ح ۔م۔ح ۔اش ق
(U: 971)
(Release ID: 2062920)
Visitor Counter : 35