کوئلے کی وزارت
ایس ای سی ایل کا بڑی سبزپہل:’’ ایک پیڑ ما ں کے نام‘‘ کے تحت 1.46 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے
’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کے ساتھ شجرکاری مہم نے رفتار پکڑی
Posted On:
07 OCT 2024 11:57AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی وژنری ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت، چھتیس گڑھ میں قائم کول انڈیا کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) نے چھتیس گڑھ اور مدھیہ میں اپنے آپریشنل علاقوں میں حیرت انگیز طور پر 1,46,675 پودے لگائے ہیں۔ یہ پہل ملک گیر شجرکاری مہم کا حصہ تھی، جس کا آغاز جولائی 2024 میں کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کیا تھا، جس میں ملک بھر میں کوئلے کے تمام پی ایس یوز شامل تھے۔
ایس ای سی ایل نے چھتیس گڑھ کے 8 اضلاع اور مدھیہ پردیش کے 3 اضلاع میں شجرکاری مہم چلائی، جس میں 56 ہیکٹیئر زسے زیادہ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، کمپنی نے اپنے کانکنی والے علاقوں کے قریب رہنے والی برادریوں میں 25,000 پودے تقسیم کیے، جس سے ماحولیاتی ذمہ داری کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی۔
’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت شجرکاری کی کوششوں کو 2024 کی ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کے ایک حصے کے طور پر مزید تقویت ملی جو کہ ایک ضروری صفائی کی پہل ہے۔ اس مہم کے ایک حصے کے طور پر،ایس ای سی ایل نے 4,200 اضافی پودے لگائے، جس سے ماحولیاتی تحفظ اور عوامی صفائی دونوں کے لیے اپنے عزم کو تقویت دی۔
ایس ای سی ایل کی کسمنڈہ کان،جو کہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی کوئلے کی کان ہے، نے مالی سال 24-2023 کے دوران کوئلے کی 501 لاکھ ٹن (50 ملین ٹن) کوئلے کی پیداوار کی حصولیابی کو منانے کے لیے ایک ہی دن میں 501 پودے لگا کر ایک منفرد سنگ میل قائم کیا۔ یہ ماحولیاتی استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے پر ایس ای سی ایل کی دوہری توجہ کو واضح کرتا ہے۔
مستقبل کے پیش نظر،ایس ای سی ایل چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم پر اگلے پانچ سالوں میں 169 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔راجیہ ون وکاس نگم کے اشتراک سے ، کمپنی کا مقصد 24-2023 اور 28-2027 کے درمیان چھتیس گڑھ میں 26 لاکھ اور مدھیہ پردیش میں 12 لاکھ سے زیادہ پودے لگانے کا ہے۔ اس اقدام میں پودے لگانے کے ہر سال کے لیے چار سال کی دیکھ بھال کی مدت بھی شامل ہے تاکہ پودوں کی مناسب نشوونما اور بقا کو یقینی بنایا جا سکے۔
شجرکاری کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے، ایس ای سی ایل نے جدید جاپانی میاواکی تکنیک متعارف کرائی ہے، جو تیزی سے سبز احاطہ کی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔ گیورا ایریا میں 2 ہیکٹیئر پر اس طریقہ کو استعمال کرتے ہوئے ایک پائلٹ پروجیکٹ پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، ایس ای سی ایل نے اپنے آپریشنل کول بیلٹس میں 3 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے ہیں، جس سے ماحولیاتی پائیداری کے لیے اس کی جاری وابستگی کو تقویت ملی ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ش۔ ع ن
U NO: 958
(Release ID: 2062760)
Visitor Counter : 33