سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند 6 اکتوبر 2024 کو دماغی فالج کا عالمی دن منائےگی، جس میں ملک گیر بیداری مہم چلائی جائے گی تاکہ سب کے لیے ایک جامع دنیا کو فروغ دیا جا سکے


2024 تھیم –‘یونکلی’ - یہ شعور اجاگر کرنے کے لیے کہ کسی شخص کی معذوری اس کی پوری شناخت نہیں ہے، الگ الگ صلاحیتیں اور طاقتیں زندگی میں ان کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں

Posted On: 05 OCT 2024 7:33PM by PIB Delhi

دماغی فالج کا عالمی دن6 اکتوبر2024 کوایک بار پھر دماغی فالج (سی پی) کے ساتھ رہنے والے افراد کی آواز کو  اٹھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ اس سال کا تھیم- ‘# یونکلی سی پیCP’ دماغی فالج کی کمیونٹی کی انفرادیت کا جشن مناتا ہے – ان کی دلچسپیاں، جذبات اور شناخت –یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی شناخت صرف ان کی معذوری سے نہیں ہوتی۔ تھیم اس بات پر زور دیتا ہے کہ ہر فرد اپنے طریقے سے خاص ہے اور معاشرے کو ان  کی منفرد شناختوں کو سمجھنا اور قبول کرنا چاہیے۔

معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کی قیادت میں حکومت ہند اس دن کو پورے ملک میں بیداری مہم کے ساتھ منائے گی۔ محکمہ کے زیر اہتمام مختلف قومی ادارے اور علاقائی مراکز دماغی فالج کے بارے میں بیداری پھیلانے اور اس سے متاثرہ افراد کو بااختیار بنانے کے لیے پروگرام منعقد کریں گے۔

یہ پروگرام نہ صرف دماغی فالج کے شکار افراد کی جدوجہد کو اجاگر کریں گے بلکہ ان کی صلاحیتوں، ہنر اور انفرادیت کو بھی واضح کریں گے جو انہیں درپیش چیلنجوں سے بالاتر ہے۔‘‘# یونکلی سی پیCP’’تھیم کے ذریعہ یہ دن معاشرے کو ایک طاقتور پیغام دے گا کہ دماغی فالج کے شکار افراد اپنی مخصوص صلاحیتوں اور طاقتوں کے ساتھ زندگی میں اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

دماغی فالج کو اکثر غلط سمجھا جاتا ہے اور متاثرہ افراد کو متعدد سماجی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس دن کا مقصد ان دقیانوسی تصورات کو توڑنا اور ایک جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کرنا ہے جہاں دماغی فالج کے شکار افراد کو ان کی شناخت اور صلاحیتوں کی وجہ سے عزت دی جائے۔ 2024 تھیم اس شعور کو بڑھانے کی طرف ایک مثبت قدم ہے کہ کسی شخص کی معذوری اس کی مکمل شناخت نہیں ہے۔

اس سال دماغی فالج کا عالمی دن اس طرح تنوع کو قبول کرنے اور اس کا جشن منانے کے لیے ایک یاد دہانی کے طور پر کھڑا ہو گا، اور ہر ایک کے لیے ایک زیادہ جامع دنیا کو فروغ دے گا۔

****

ش ح۔ظ ا۔ ع ن

U NO: 950


(Release ID: 2062724) Visitor Counter : 28