بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال نے انڈین میری ٹائم ہیریٹیج کنکلیو کے اعلان کے ساتھ ہندوستان کی سمندری میراث پر خصوصی توجہ
دسمبر 2024 میں انڈین میری ٹائم ہیریٹیج کنکلیو کے لیے منصوبوں کی نقاب کشائی کی گئی
ہندوستان کی سمندری میراث کو اجاگر کرنے کے لیے جامع تصور تیار کرنے والی کمیٹی
بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ انڈین میری ٹائم ہیریٹیج کنکلیو کے انعقاد پر بات چیت ہوئی
Posted On:
05 OCT 2024 5:48PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج ہندوستان کے سرکردہ ماہرین آثار قدیمہ، میوزیالوجسٹ اور مورخین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ بلائی تاکہ ملک کے بیش بہاسمندری ورثے کو فروغ دینے کے لیے ایک کورس ترتیب دیا جائے۔ میٹنگ میں ہندوستان کی قدیم سمندری تاریخ کو دستاویزی شکل دینے اور انہیں یادگار بنانے کے لیے باہمی تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی، جس نے اس کی ثقافتی اور اقتصادی رفتار کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس بحث کی ایک اہم خصوصیت آئندہ ہونے والا انڈین میری ٹائم ہیریٹیج کنکلیو تھا، جو دسمبر 2024 کے وسط میں طے شدہ ہے۔ اس باوقار تقریب میں عالمی ماہرین، محققین، اور پریکٹیشنر کو ہندوستان کی 10,000 سال پرانی سمندری میراث کو دریافت کرنے کے لیے جمع ہوں گے اور سمندری ثقافت پر زبان، ادب، آرٹ اور فن تعمیر کا اثر جیسے متنوع موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔ اس کانفرنس میں ہندوستان کی ساحلی ریاستوں کی منفرد روایات، کھانوں، کھیلوں اور لباس کو بھی دکھایا جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا، "ہندوستان کی سمندری تاریخ صرف ماضی کی میراث نہیں ہے؛ یہ مستقبل کے لیے رہنمائی کی روشنی ہے۔ اس کنکلیو کے ذریعہ، ہم ہندوستان کو سمندری تحفظ میں ایک عالمی رہنما کے طور پر حیثیت دیتے ہوئے اپنے بھرپور ورثے کا جشن منانا چاہتے ہیں۔"
میٹنگ کے دوران، ممتاز مورخین نے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کئ پہل کے لیے ستائش کا اظہار کیا اور اسے ہندوستان کے سمندری ورثے کے تحفظ اور فروغ کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر تسلیم کیا۔ ان کے خیالات نے ہندوستان کی بھرپور سمندری میراث کو عالمی سطح پر لانے کے لیے اس مشترکہ کوشش کی اہمیت کو واضح کیا۔
وزیر اعظم کے ہندوستان کے "وشو گرو" کے وژن کے مطابق، یہ کانفرنس سمندری ورثے کے تحفظ کے میدان میں ہندوستان کی قیادت کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ایک تفصیلی تصوراتی منصوبہ بنانے کے لیے جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں موضوعاتی سیشن، ورکشاپ، اور انٹرایکٹو سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے گا جو گہری مشغولیت اور علم کے اشتراک کو فروغ دیں۔
توقع ہے کہ اس تقریب سے ہندوستان کے لیے سمندری ثقافت اور ورثے کے تحفظ میں اپنی عالمی موجودگی کو مزید بلند کرنے کا مرحلہ طے ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
926
(Release ID: 2062459)
Visitor Counter : 27