قانون اور انصاف کی وزارت
محکمہ انصاف کی طرف سے سوچھ بھارت مشن کی 10ویں سالگرہ سوچھتا ہی سیوا مہم2024 کا انعقاد
Posted On:
04 OCT 2024 5:08PM by PIB Delhi
محکمہ انصاف میں سوچھ بھارت مشن، سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 (ایس ایچ ایس2024) کی 10ویں سالگرہ 14 ستمبر 2024 سے 2 اکتوبر 2024 کے درمیان"سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا" کے موضوع کے تحت منائی گئی۔
مہم کا آغاز 17 ستمبر 2024 کو محکمہ انصاف کے تمام افسران اور عملے کے سوچھتاکے عہد کے ساتھ ہوا۔ محکمہ انصاف کے سکریٹری نے تمام افسران وعملے کو سوچھتاکاحلف دلایا۔
ایس ایچ ایس۔2024 کے ایک حصے کے طور پرسپریم کورٹ اور تمام ہائی کورٹس سے درخواستیں کی گئی تھیں کہ وہ مہم میں حصہ لے کر اپنا تعاون فراہم کریں، اس کا اچھا ردعمل ملا اور ملک کے مختلف کورٹ کمپلیکس نے مہم میں فعال طورپر حصہ لیا۔
اس کے علاوہ مہم کے دوران ان علاقوں کی صفائی پر توجہ مرکوز کی گئی جنہیں دفتر کے احاطے کی معمول کی صفائی ستھرائی اوردیکھ بھال میں عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے خاص طور پر صفائی مہم کے دوران چھتوں اور چھتوں پر موجود پانی کے ٹینکوں کی صفائی کی گئی۔صفائی ستھرائی کی اس مہم کے دوران مختلف کمروں کے پردوں کی دھلائی کی گئی اورانہیں تبدیل کیا گیا۔ محکمہ کی کینٹین کے آس پاس کے علاقے کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی طورپر کوششیں کی گئیں۔
انیس ستمبر 2024 کوقانون اورانصاف کی وزارت میں وزیرمملکت (آزادنہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے اس مہم میں شرکت کی اور سینیٹری کٹس تقسیم کرکے محکمہ کے صفائی متروں (ہاؤس کیپنگ اسٹاف) کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔
محکمہ کے احاطے میں سیاہ دھبوں کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے تحت زبردست صفائی ستھرائی مہم کے ذریعے صاف کیا گیا۔
صفائی ستھرائی مہم محکمہ انصاف کے سکریٹری کی قیادت میں ایک شرمدان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں محکمہ کے تمام افسران اور عملے نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
*****
(ش ح۔ م م ع۔ م ا)
U. No -878
(Release ID: 2062143)
Visitor Counter : 28