سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ وزیر اعظم کے نظریے کی عکاسی کرنے  والے پہلے بھارت بین الاقوامی سائنس فیسٹیول کا انعقاد کرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


آئی آئی ایس ایف-2024 میں مرکزی  حیثیت دلانے کے لیے ’’ہندوستان کوایس اینڈ ٹی سے چلنے والے عالمی مینوفیکچرنگ ہب میں تبدیل کرنا‘‘

آئی آئی ایس ایف کا 10واں ایڈیشن 30 نومبر سے 3 دسمبر تک آئی آئی ٹی گوہاٹی میں منعقد ہو گا

ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی اگلی لہر بائیو ٹیکنالوجی، بائیو اکانومی اور خلائی ٹیکنالوجی میں پیشرفت سے توانائی حاصل کرے گی: وزیرموصوف کا بیان

Posted On: 04 OCT 2024 4:46PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز  کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) محکمہ جوہری توانائی، خلا کا محکمہ، عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اعلان کیا کہ  شمال مشرق اپنے  پہلے بین الاقوامی سائنس فیسٹیول کا انعقاد  کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-04164802J1BC.png

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ جمعہ کو نیشنل میڈیا سنٹر، نئی دہلی میں انڈیا میں سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) کے 10 ویں ایڈیشن سے  متعلق میڈیا سے خطاب کر تے ہوئے

نیشنل میڈیا سینٹر میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ بھارت بین الاقوامی  سائنس فیسٹیول  کا 10 واں ایڈیشن گوہاٹی میں منعقد کیا جائے گا، جوسائنسی اور ٹکنالوجی اختراع  کا ہب بننے کے  خطےکے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ فیسٹول، 30 نومبر سے 3 دسمبر 2024 تک آئی آئی ٹی گوہاٹی میں منعقد کیا جائے گا جو کہ  شمال مشرق کے لیے حکومت کے عزم کا عکاس ہے اور بھارت کی ترقی کی داستان میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نظریے میں یہ خطہ  خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

تقریب کے انعقاد کے مقام کی منفردحیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، "آئی آئی ٹی گوہاٹی نہ صرف ملک کے سرکردہ اداروں میں سے ایک ہے بلکہ یہ اس  بات  کوبھی  دکھاتا ہے کہ کس طرح شمال مشرق، بھارت  کی سائنسی ترقی کے مرکز کے طور پر ابھر رہا  ہے۔  انہوں نے کہا  کہ شمال مشرق میں آئی آئی ایس ایف  2024 کی میزبانی  نہ صرف سائنس کا جشن منانے کے بارے میں ہے بلکہ  یہ خطے کو بھارت کے سائنسی مستقبل کے سفر  میں مرکزی کردار عطا کرنے سے بھی تعلق رکھتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-10-04164820TBD0.png

گوہاٹی میں فیسٹیول کی میزبانی کا فیصلہ حکومت کی سبھی کی شمولیت والی ترقی کو فروغ دینے کی وسیع حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر ان خطوں میں جن کی تاریخی طور پر نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے شمال مشرق کو باقی بھارت کے قریب لانے اور اس کے لیے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر مسلسل زور دیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا، "شمال مشرق قدرتی وسائل اور ذہانت سے مالا مال ہے، اور یہ انعقاد باقی ملک کے لیے یہاں موجود صلاحیتوں کو پہچاننے اور اس کے ساتھ مصروف عمل  ہونے کا ایک موقع ہے۔"

وزیر موصوف نے کہاکہ آئی آئی ایس ایف کے 10 ویں ایڈیشن کا عنوان ہے "انڈیا کو ایک ایس اینڈ ٹی پر مبنی گلوبل مینوفیکچرنگ ہب میں تبدیل کرنا"  جو سائنس اور ٹکنالوجی کو صنعتی ترقی کے ساتھ ضم کرنے کے حکومت کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے اور جو بھارت کو مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری اور عالمی قیادت کی طرف لے جانے میں تقویت فراہم کرتا ہے۔  یہ عنوان قومی پہل جیسے’میک اِن انڈیا‘ اور ’آتم نر بھر بھارت‘ کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور بائیو ٹیکنالوجی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں پر روشنی ڈالے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہندوستان کے معاشی مستقبل کو آگے بڑھانے میں سائنس کے کردار پر بھی زور دیتے ہوئے کہا   کہ "ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی اگلی  لہر  کو بائیو ٹیکنالوجی، بائیو اکانومی، اور خلائی ٹیکنالوجی میں پیشرفت سے تقویت ملے گی۔ یہ تہوار اس بات کو اجاگر کرنے کا ایک موقع ہے کہ سائنس ہماری معیشت، ماحول اور روزگار کے مستقبل کی  کس طرح تشکیل کرے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ آئی آئی ایس ایف -2024 نہ صرف ملک کی سائنسی کامیابیوں کا جشن منائے گا بلکہ تعاون اور اختراع کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ "یہ پلیٹ فارم سائنس کی تبدیلی کی طاقت کو دریافت کرنے کے لیے سائنسدانوں، صنعتی رہنماؤں، طلباء اور عوام کو یکجا کرے گا۔ آئی آئی ایس ایف -2024  ان مباحثوں کو فروغ دے گا جو سائنس اور ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما کے طور پر بھارت کے مستقبل کو طےکرے گا۔

سائنس کی قیادت میں صنعتی ترقی پر اپنے بنیادی زور کے علاوہ، آئی آئی ایس ایف -2024  ملک بھر میں نوجوان ذہنوں کو شامل کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ وزیر نے کہا کہ یہ فیسٹیول طلباء کو اہمٰ سائنس دانوں سے جڑنے، سائنس کے مقابلوں میں حصہ لینے اور جدید اختراعات کے قریب سے روشناس ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی سائنسی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا ذکر کیا کہ ملک نے خلائی تحقیق، بائیو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آئی آئی ایس ایف -2024  سائنسی اختراع کے ذریعہ ایک عالمی مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بننے کے ہندوستان کے عزم کی توثیق کرے گا۔

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل(سی ایس آئی آر)، آئی آئی ایس ایف -2024  کا ا انتظام و انصرام کررہی ہے اور جس میں حکومت ہند کے تمام بڑے سائنسی محکمے اور وزارتیں ،وجنا بھارتی کے اشتراک  سے شامل ہورہی ہیں۔ اس تقریب میں متعدد نمائشیں، پینل مباحثے اور بین الاقوامی اشتراک پیش کئے جائیں گے جن کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں ، غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے عالمی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

فیسٹول کی 30فیصد رجسٹریاں شمال مشرق کے شرکاء کے لیے مختص ہونے کے ساتھ، یہ تقریب مقامی ٹیلنٹ کے لیے سائنسی برادری کے روشن ذہن افراد کے ساتھ مشغول ہونے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ انقعاد تبادلہ خیال اور اشتراک کے مزید پلیٹ فارمز  قائم کرتے ہوئے   باقی  بھارت کو شمال مشرق کے قریب لانےکی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اپنی اختتامی بات میں  ملک بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شمال مشرق کا دورہ کریں اور اس کی رنگ برنگی ثقافت، وسیع وسائل اور اختراعی  جذبے  سے آگاہی  حاصل کریں۔ "یہ وقت ہے کہ ہم باقی بھارت کو شمال مشرق کے قریب لے آئیں۔ اس خطے میں قدرتی وسائل، پائیدار طریقوں اور ترقی پسند ثقافت کے حوالے سے بہت کچھ ہے۔ یہ انعقاد قوم کو اس سے واقف کرائے گا۔

  تقریب میں بھارت سرکار کے پرنسپل سائنسی مشیرپروفیسر اے کے سود، سی ایس آئی آر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این کلیسیلوی، ارتھ سائنسز کی وزارت کے  سکریٹری، ڈاکٹر ایم روی چندرن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر ابھے کرندیکر، وجنانا بھارتی کے قومی آرگنائزنگ سکرٹری ڈاکٹر شیو کمار شرما اور دیگر سینئر افسرا ن نے شرکت کی۔

 

 ش ح۔ض ر ۔  ج

UNO-877


(Release ID: 2062140) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Assamese