صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

 صدر  جمہوریہ ہند نے مان گڑھ دھام میں آدی گورو سمان سماروہ میں شرکت کی

Posted On: 04 OCT 2024 5:52PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (4 اکتوبر، 2024) مان گڑھ دھام، بانسواڑہ، راجستھان میں آدی گورو سمان سماروہ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic104102024GSR_5304OGNA.JPG

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ‘آدی گورو سمان’ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر  خوشی ہوئی کہ ایوارڈ یافتہ خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قبائلی سماج، ریاست راجستھان اور پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ خواتین کی ترقی کسی بھی معاشرے کی ترقی کا آئینہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ تقریب قبائلی برابدری کی کثیر جہتی صلاحیتوں اور کئی شعبوں میں ان کی گرانقدر خدمات کا بھی ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic204102024GSR_5232EW8B.JPG

صدر جمہوریہ نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا  کہ راجستھان کے قبائلی نوجوان کھیلوں کے مقابلوں میں نہ صرف اپنے معاشرے بلکہ راجستھان اور ہندوستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے راجستھان کے تمام کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic304102024GSR_5281JAVD.JPG

 

صدر  جمہوریہ نے کہا کہ حال ہی میں شروع کی گئی دھرتی آبا جنجاتی گرام اتکرش ابھیان کا مقصد قبائلی برادری کے پانچ کروڑ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر اعتماد  ظاہر کیا کہ یہ مہم قبائلی معاشرے کے فخر  میں اضافے  کا ایک طاقتور ذریعہ بنے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic404102024GSR_5081OZ4F.JPG

صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی  ظاہر کی کہ قبائلی طلباء  ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول، آدرش ودیالیہ، ہاسٹل جیسے تعلیمی اقدامات  اور کھیلوں کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو بہترین تعلیمی مواقع حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع خ۔ن م۔

U- 884



(Release ID: 2062135) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Tamil